ETV Bharat / state

جموں: میانمارمیں فوجی بغاوت پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:03 PM IST

جموں میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں نے میانمار میں فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

refugee rohingya muslims of jmmu react to military coup in myanmar
میانمارمیں فوجی بغاوت پر جموں میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کا ردعمل

میانمار کی فوج نے برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ملک کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

میانمارمیں فوجی بغاوت پر جموں میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کا ردعمل

جموں میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں نے میانمار میں فوجی بغاوت کی مذمت کی۔ پناہ گزینوں نے میانمار میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پناہ گزین کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو بدلنے اور میانمار میں جمہوریت کے تحت منتخب حکومت کو فوجی بغاوت کے ذریعہ معزول کیے جانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام حکومتی اور سول سوسائٹی رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ فوج کو فوراً یہ اقدامات واپس لینے ہوں گے۔

روہنگیا پناہ گزین نے فوج سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج قانون کی بالادستی کا احترام کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار سے تنازعات کا حل کریں اور سویلین رہنماؤں کو رہا کریں جنھیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

ملک میں گذشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت این ایل ڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن فوج کی حمایت یافتہ جماعت یو ایس ڈی پی نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو فوج نے سٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی، ملک کے صدر ون مینت اور چند دیگر سرکردہ سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

من آنگ ہلینگ نے فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ہنگامی مدت کے دوران تمام سرکاری اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں اور انتخابی بے قاعدگیوں کے الزامات کی چھان بین کرنے کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ میانمار جسے برما بھی کہا جاتا ہے، جہاں پر سنہ 2011 تک فوج کی حکومت رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.