ETV Bharat / state

جموں: ہسپتالوں میں 21 جون سے او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:56 PM IST

جموں: ہسپتالوں میں 21جون سے او پی ڈی خدمات بحال ہونگی
جموں: ہسپتالوں میں 21جون سے او پی ڈی خدمات بحال ہونگی

گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں 21 جون سے محدود پیمانے پر او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی، تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کے لیے مریضوں کو پیشگی رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں 21جون سے محدود پیمانے پر او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جی ایم سی جموں اور اس سے ملحقہ ہسپتالوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ہوشربا اضافے کے پیش نظر 3مئی کو او پی ڈی خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی انتظامیہ نے عالمی وبا کے مثبت معاملات میں کمی کے پیش نظر غیر کورونا مریضوں کا معائنہ کرنے کی غرض سے او پی ڈی خدمات کو 21جون سے بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں وزیراعظم

انتظامیہ نے او پی ڈی خدمات کے لیے پیشگی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ آن لائن اور فون کے ذریعے بھی مریض رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.