ETV Bharat / state

Jammu Air Force Station Programme : جموں ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 4:28 PM IST

جموں ایئر فورس اسٹیشن پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران فضائی کے عملہ نے اگست کے آخری ہفتے میں آئے سیلاب کے دوران جموں ایئر فورس اسٹیشن کی جانب سے کیے گئے ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

جموں ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا پروگرام
جموں ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا پروگرام

جموں ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا پروگرام

جموں (جموں کشمیر) : چیلنج چاہے دشمن کی طرف سے ہو یا قدرتی آفات کا سامنا ہو، ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے سبب آئے سیلاب کے دوران جموں ایئر فورس اسٹیشن کے 130 ہیلی کاپٹر یونٹ نے ہماچل کے منڈی اور کانگڑا علااقوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا تھا۔ جموں ائرفورس اسٹیشن نے اس حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی جس دوران ذرائع ابلاغ کو ہماچل میں کیے گئے ریسکو آپریشنز کے بارے میں بریف کیا گیا۔

جموں ائر فورس اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے دوران اہلکاروں نے اپنی تکنیک اور آفات کے دوران ریسکیو مشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران آفیشلز نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے فضائیہ کی تیاریوں خاص کر ہماچل پردیش میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال میں چلائی گئی امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

مزید پڑھیں: بم اسکواڈ ٹیم این آئی اے کے ساتھ جموں ایئر فورس اسٹیشن دھماکے کی جانچ میں مصروف

اگست کے آخری ہفتے میں ہماچل میں ہوئی تباہی اور ریسکیو آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے ائر افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’مشکل حالات میں ہمارے ہیلی کاپٹروں نے لوگوں کی جان و مال بچانے میں مدد کی۔ متاثرہ افراد کے لیے 130 ہیلی کاپٹر یونٹس نے 142 پروازیں کیں۔ ان میں سے منڈی ضلع کے لیے 69 اور کانگڑا کے لیے 73 پروازیں چلائی گئیں۔‘‘

آفیشلز نے اس دوران پیش آئے چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ریسکو آپریشن کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں بعض علیل بھی تھے۔ تقریب کے دوران فضائیہ کے ایم آئی 17 اے آئی وی ایمبولینس ہیلی کاپٹر کا بھی ڈسپلے کیا گیا جو ہوا میں ہی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر کئی جان بچانے والے آلات سے لیس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.