ETV Bharat / state

World AIDS Day: جموں میں عالمی یوم ایڈزمنایا گیا

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 10:47 PM IST

یکم دسمبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم ایڈز World AIDS Day منایا جاتا ہے، تاکہ عوام کو اس مہلک بیماری کے بارے میں بیدار کیا جاسکے اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا سکے۔

جموں میں عالمی یوم ایڈزمنایا گیا

بھارت سمیت پورے ملک میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن World AIDS Day یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک مرض کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا، لوگوں کو اس بیماری کے خلاف لڑنے کے لیے متحد کرنا، اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے لوگوں کو سمجھنا اور اس مرض کی وجہ سے زندگی گنوانے والے لوگوں کو یاد کرنا ہے۔

ویڈیو


ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی ایڈز کا عالمی دن جموں کے کئندری کلا میں منایا گیا جہاں جموں خطہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر پروفیسر رینو گھپتا کے ہمراہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالب علموں نے پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بیداری سے متعلق معلومات فراہم کی۔


آج پوری دنیا میں یوم ایڈس World AIDS Day منایا جا رہا ہے۔ آج بھی صحیح احتیاط نہ برتنے کی وجہ سے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس مہلک بیماری سے متاثر ہیں۔ عالمی و قومی سطح پر محکمہ صحت وقفے وقفے سے اس بیماری پر بیداری مہم بھی چلاتی ہے'۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے کہاکہ 'یہ بیماری انسان کے جسم کے لیے کافی خطرناک ہے، اگر احتیاط نہ برتا جائے تو انسان موت کے آغوش میں بھی چلا جاتا ہے، یہ بیماری انسان میں چار طرح سے پھیلتا ہے، سب سے پہلے مرد و خواتین کے درمیان ہونے والے صحبت میں غیر احتیاطی برتنا، استعمال کی ہوئی سوئی سے دوبارہ کسی شخص کو سوئی دیا جانا، صحت مند انسان کو کسی بیمار انسان کا خون چڑھانا وغیرہ شامل ہیں۔ حالانکہ اب بھی غریب لوگوں تک اس کا علاج نہیں پہنچ سکا ہے، لہٰذا بیداری مہم کے تحت انہیں بیدار کیا جا سکتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.