ETV Bharat / state

Dengue Cases in Jammu جموں میں ڈینگو متاثرین کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Dec 9, 2022, 12:39 PM IST

جموں میں ڈینگو متاثرین کی تعداد میں اضافہ
جموں میں ڈینگو متاثرین کی تعداد میں اضافہ

صوبہ جموں میں ڈینگو متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ وادی کشمیر سے ایک بھی شخص اب تک متاثر نہیں پایا گیا ہے۔ Dengue Cases Continue to Rise in Jammu

جموں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں ڈینگو سے مزید 14 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 8192 جا پہنچی ہے جبکہ ڈینگو سے اب تک 18 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3 کم عمر بچوں سمیت 14 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue in Jammu and Kashmir

اعداد و شمار کے مطابق 11 متاثرین میں سب سے زیادہ 8 کا تعلق ضلع جموں سے ہے،4 سانبہ اور2 ادھمپور اور ایک کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے۔ تاہم کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص میں ڈینگو کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔Dengue Cases Jammu and Kashmir

وہیں دوسری جانب جموں وکشمیر کے 19 اضلاع سے کرونا وائرس سے متاثر کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ ایک ضلع میں ایک شخص کو مثبت پایا گیا ہے۔ ایسے میں یوٹی میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79 ہزار 377ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد4 ہزار 7سو 85 ہے۔

مزید پڑھیں: JK dengue Cases: ڈینگی متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز

Last Updated :Dec 9, 2022, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.