ETV Bharat / state

لال سنگھ اور دیگر کی ضمانت میں توسیع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 4:03 PM IST

لال سنگھ اور دیگر کی ضمانت میں توسیع
لال سنگھ اور دیگر کی ضمانت میں توسیع

Choudhary Lal Singh Bail extended جموں کے اسپیشل سیشن کورٹ نے جموں ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کو 23 نومبر کو عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ بتادیں کہ لال سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لائنڈرنگ کیس کے سلسلے میں 7 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔

جموں: پرنسپل سیشن جج جموں سنجے پریہار نے جمعرات کے روز سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے سربراہ چودھری لال سنگھ کی ضمانت میں 20 دسمبر 2023 تک توسیع کر دی۔وہیں خصوصی جج سی بی آئی بالا جویتی نے لال سنگھ کی اہلیہ کانتا اندوترا اور ان کی بیٹی ڈاکٹر کرانتی سنگھ کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 20 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے صدر سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔یاد رہے کہ لال سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے چلائے جارہے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ان کی 1.21 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کر لی ہے۔ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر ضلع کٹھوعہ میں 167.15 ایکڑ زمین زبردستی اپنے ٹرسٹ کو منتقل کرائی تھی۔ یہ اراضی آر بی ایجوکیشن ٹرسٹ کو منتقل کی گئی تھی جس کی چیئرپرسن چودھری لال سنگھ کی زوجہ ہے۔ سال 2011 میں اس زمین کی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 1,21,80,500 روپے تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.