ETV Bharat / state

Dengue Cases Rise in Jammu: جموں صوبے میں ڈینگی سے 96 مزید متاثر

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:34 AM IST

جموں صوبے میں ڈینگی سے 96 مزید متاثر
جموں صوبے میں ڈینگی سے 96 مزید متاثر

صوبہ جموں میں ڈینگی سے اب تک سات ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس سے اب تک 13 افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ Dengue Cases in Jammu

جموں: صوبہ جموں میں ڈینگی متاثرین میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 96 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اب صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار جا پہنچی ہے جبکہ اس سے اب تک 13 افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ 96 More affected by Dengue in Jammu

صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 347 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11 کمسن بچوں سمیت 96 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 96 متاثرین میں 58 مرد اور38 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 96 متاثرین میں 41 کا تعلق جموں ضلع سے ہے،40 ادھمپور، سانبہ ضلع کے 9، جبکہ ڈوڈہ کے 3 ،پونچھ ایک اور ضلع راجوری سے بھی ایک متاثرین میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.