ETV Bharat / state

Dengue Cases in Lucknow: لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملے

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 6:03 PM IST

لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ Dengue New Cases Increase in Lucknow

لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملے
لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملے

لکھنؤ: لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے 2547 گھروں کا معائنہ کیا ہے۔ تازہ ترین معاملات کی شناخت اندرا نگر (4)، عیش باغ (4) چندر نگر (4) این کے روڈ (5) چنہٹ (4) توڈیا گنج (4) اور ملیح آباد (3) جیسے علاقے سے ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے سات گھروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جہاں سے مچھروں کا لاروا اور کھڑا پانی ملا ہے۔ Dengue New Cases Increase in Lucknow

لکھنؤ میں ڈینگو کے معاملات میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اس کے پیش نظر 5 نومبر کو 40 اور 3 اور 4 نومبر کو 39 کیسز سامنے آئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگو کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان نہ ہونے کے باوجود بھی خطرہ برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل ڈاکٹرز کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ابھیشیک شکلا نے کہا کہ اگر آپ کو ڈینگو ہے تو مچھروں کے کاٹنے سے بچیں۔ اس کا وائرس ایک دوسرے میں پھیل سکتا ہے اور اس طرح آپ وائرس کو نئے غیر متاثرہ مچھروں میں منتقل کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ دوسروں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ Lucknow logs 42 new dengue cases in 24 hrs

وہیں آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سول ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر پی سنگھ نے ضلع مجسٹریٹ کو سہولیات، ادویات کے سٹاک اور ڈینگو کے مریضوں کے لیے مختص بستروں کے بارے میں بتایا۔ ریاستی دارالحکومت میں ڈینگو اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے ڈویژنل کمشنر روشن جیکب نے تین درجاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔Dengue New Cases Increase in Lucknow

ایڈیشنل کمشنر (لکھنؤ ڈویژن)، میونسپل کمشنر، چیف میڈیکل آفیسر اور سٹی ہیلتھ آفیسر پر مشتمل پہلی سطح کی ٹیم شہر میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیے گئے تمام کاموں کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ دوسرے درجے کی ٹیم ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر اور شہری CHC کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ہر ایک میونسپل کارپوریشن کے تحت دو علاقوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ Lucknow logs 42 new dengue cases in 24 hrs

مزید پڑھیں:

دوسری ٹیم تیسرے درجے کی ٹیم کی معاونت اور نگرانی کرے گی جس میں صفائی کے افسران، ملیریا انسپکٹرز اور پی ایچ سی ڈاکٹروں کے اپنے اپنے علاقوں کے آٹھ گروپ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام صفائی انسپکٹرز، صفائی نائکس، صفائی ملازمین اور آشا ورکرز کو لگایا جا رہا ہے۔ Dengue New Cases Increase in Lucknow

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.