ETV Bharat / state

وادی گریز میں روایتی پونی ریس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 2:04 PM IST

کووڈ 19 رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گریز وادی میں اسپورٹس فیسٹول 2020 کے پروگراموں کا انعقاد مختلف میدانوں اور دنوں میں عمل میں لایا گیا ۔

وادی گریز میں روایتی پونی ریس کا اہتمام
وادی گریز میں روایتی پونی ریس کا اہتمام

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع وادی گریز اپنے قدرتی حسن اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

وادی گریز میں روایتی پونی ریس کا اہتمام

سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے گریز میں قائم فوجی یونٹ نے ایک میگا اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹول کے دوران کووڈ19 کے حوالے سے جاری کئے گئے ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

'کشمیری ہو کر بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریاں کیوں؟'

کووڈ 19 رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گریز وادی میں اسپورٹس فیسٹیول 2020 کے پروگراموں کا انعقاد مختلف میدانوں اور دنوں میں عمل میں لایا گیا ۔

اسی حوالے سے گریز اسپورٹس گراؤنڈ میں پونی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں گھوڑوں کے ساتھ 40 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ تقریب شروع کرنے سے پہلے تمام شریک افراد اور عملے کی کووڈ 19 کے حوالے سے اسکریننگ کی گئی۔

اس موقع پر مقابلے میں شریک کھلاڑیوں میں کافی جوش اور خوشی دیکھنے کو ملی۔ اس سے قبل روایتی پونی ریس کو داور بلاک کی بی ڈی سی چیئر پرسن فہمیدہ بیگم نے ہری جھنڈی دکھائی اس پونی ریس کے دوران چورون گاؤں کے اشتیاق احمد لون کو سال 2020 کے لئے چیمپیئن قرار دیا گیا جبکہ مزید 10 سواروں کو بھی شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.