ETV Bharat / state

Officers' chairs are vacant پلوامہ ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں افسران کی کرسیاں خالی

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 7:41 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 1:13 PM IST

پلوامہ ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں افسران کی کرسیاں خالی
پلوامہ ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں افسران کی کرسیاں خالی

ضلع پلوامہ کے بیشتر سرکاری دفاتر میں ضلع افسران کا تبادلہ یا پھر سبکدوشی کے بعد افسران کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے افسران کی کرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ Officers' Chairs Are Vacant

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرکاری دفاتر افسران کے بغیر ہی کام چل رہے ہیں جب کہ کچھ محکموں کے دفاتر ہی موجود نہیں ہیں۔ مختلف سرکاری محکموں کے ضلع افسران کا تبادلہ یا پھر سبکدوشی کے بعد افسران کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ۔اس کی وجہ سے افسران کی کرسیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ ضلع ہیڈکواٹر پر موجود متعدد سرکاری دفاتر مستقل ضلع افسران کے بغیر ہی ہیں۔ کچھ سرکاری محکموں میں دوسرے ضلع کے افسران کو اضافی چارج پر رکھا گیا ہے۔ بی ڈی او کی بھی کرسی حالی ہے جبکہ دوسرے بلاک کے افسر کو اس کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کا افسر بھی ایک سال سے تعنیات نہیں کیا گیا اور اس کا اضافی ذمہ داری دوسری محکمہ کے افسر کو دی گئی ہے۔

پلوامہ ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں افسران کی کرسیاں خالی
پلوامہ ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں افسران کی کرسیاں خالی

پلوامہ میں اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ افسر کی کرسی 2018 سے حالی ہے جبکہ اس محکمہ کی اضافی ذمہ داری دوسرے محکمہ کے افسر کو دی گئی ہے۔ اے آر ٹی او پچھلے دو سالوں سے تعنیات ہی نہیں کیا گیا جبکہ چیف ایجوکیشن آفیسر کو بھی ابھی تک تعنیات نہیں کیا گیا۔ جموں و کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کا دفاتر سال 2017 سے یہاں موجود ہی نہیں ہیں۔ وہی محکمہ جلی شکتی کے اے ای ای کی افسر کی کرسی بھی ایک سال سے حالی پڑے ہیں۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پلوامہ ضلع صدر فیاض احمد۔ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں میں افسران کی عدم موجودگی سے عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پلوامہ میں سرکاری محکموں میں افسران کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Rally in Ladakh لداخ میں ملازمتوں اور زمین سے متعلق آئینی تحفظات کا مطالبہ

اس ضمن میں پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر جاہنگر احمد نے کہا کہ جس ضلع میں ضلع افسران نہ ہو وہاں کے لوگوں کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ضلع افسران کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ اپنے مسائل لے کر آتے ہیں۔ افسران موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہوتے۔

Last Updated :Feb 6, 2023, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.