ETV Bharat / state

Protest In Srinagar سرہنگر میں معذورین کے ایسوسی ایشن اراکین کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 6:27 PM IST

سرہنگر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین کا احتجاج
سرہنگر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین کا احتجاج

سرہنگر میں آج جموں و کشمیر معذور ایسوسی ایشن نے آج یونین ٹیریٹری میں جسمانی طور پر معذور افراد کی ماہانہ پنشن کو گزشتہ پانچ ماہ سے روکے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

سرہنگر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین کا احتجاج

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرہنگر میں آج جموں و کشمیر معذور ایسوسی ایشن نے آج یونین ٹیریٹری میں جسمانی طور پر معذور افراد کی ماہانہ پنشن کو گزشتہ پانچ ماہ سے روکے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ممبران پریس انکلیو میں جمع ہوئے اور محکمہ سماجی بہبود اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پنشن کی تقسیم میں تاخیر کا پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید نے احتجاج کی قیادت کی اور حکومت پر جسمانی طور پر معذور کمیونٹی کی ضروریات کے حوالے سے بے حس ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا، "تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود، سماجی بہبود کا محکمہ تصدیقی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے، پچھلے چھ ماہ سے معذور افراد کے لیے پنشن جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رشید نے دستاویزات کے عمل کے دوران کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں پر مزید روشنی ڈالی۔ شروع میں حکومت نے آن لائن دستاویزات جمع کرانے پر اصرار کیا، جس سے ہمارے لیے مشکلات پیدا ہوئیں کیونکہ ہمیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر جانا پڑتا تھا۔ اب، وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کچھ دستاویزات میں مسائل ہیں، لیکن اگر ایسا ہے تو وہ پنشن کیوں جاری نہیں کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:Christians Claim Neglect In JK جموں و کشمیر میں عیسائیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے

انہوں نے کہاکہ ہمیں وقت پر پنشن دیا جا ئے اور اس کے ساتھ ساتھ پنشن اسکیم کے تحت ہمیں ملنے والے معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔اگر انتظامیہ ہماری مانگ نہیں مانتی ہے تو آنے والے دنوں میں ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.