ETV Bharat / state

Christians Claim Neglect In JK جموں و کشمیر میں عیسائیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 3:04 PM IST

جموں و کشمیر میں مقامی عیسائی آبادی نے انتظامیہ اور ماضی کی منتخب حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کو ہر دور میں تعمیری و بہبودی اسکیموں میں فراموش کیا جارہا ہے۔ اس سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں کشمیر میں عیسائیوں کو نظراندازکیا جارہا ہے
جموں کشمیر میں عیسائیوں کو نظراندازکیا جارہا ہے

جموں کشمیر میں عیسائیوں کو نظراندازکیا جارہا ہے

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 'آل جموں کشمیر کرسچن سبھا' نے بتایا کہ اسمبلی، مونسپل کارپوریشنز میں جموں کشمیر کی عیسائی آبادی کے لئے سیٹیں مختص کی جائیں۔ انہوں کہا کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن میں سرینگر میں آباد عیسائی آبادی کے لئے ایک سیٹ مختص رکھی جائے تاکہ عیسائیوں کو بھی شہر میں نمائندگی ملے۔ عیسائی آبادی کو جموں کشمیر میں بہبودی اسکیموں بالخصوص پی ایم آواس یوجنا میں فراموش کیا جارہا ہے اور یہاں کے بے گھر عیسائیوں کو مکانان بنانے کے لئے کوئی امداد نہیں دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ نیشنل مائنارٹی ایکٹ کے تحت بھی انکو کوئی رعایت نہیں دی جارہی ہے جیسے سرکاری نوکریاں ہو یا تعلیمی اداروں میں ریزرویشن نہیں دی جارہی ہے۔غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں عیسائیوں کے مطابق پچاس سے سٹھ ہزار مسیحی افراد آباد ہے جن میں سرینگر اور بارہمولہ میں کچھ آبادی مقیم ہے۔ بیشتر افراد جموں یا دیگر ریاستوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

کشمیر میں عیسائی آبادی کے چھ گرجاگر ہیں جن میں سرینگر میں تین گرجاگر موجود ہے اور معارف سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک قدیم گرجاگر ہے۔ وہیں سرینگر کے قلب لالچوک میں عیسائیوں کا بڑا قبرستان شیخ باغ میں واقع ہے۔ آل جموں کشمیر کرسچن سبھا' کے صدر آشو پیٹر متو نے بتایا کہ جہاں سرکاروں نے انکو بہبودی اسکیموں میں فراموش کیا ہے وہیں جموں میں عیسائی آبادی کے لئے قبرستانوں کے لئے جگہ دستیاب نہیں کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Training program for NRLM این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام

اس موقع پر آل جموں کشمیر کرسچن سبھا' کے نیشنل ایکزیکٹو نے بتایا کہ عیسائی آبادی کے مطالبات اور جموں کشمیر میں انکو درپیش مشکلات کو نیشنل سطح پر بھی اجاگر کرے گی اور موجودہ حکومت کو ان کے متعلق باور کرائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.