ETV Bharat / state

پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 10:44 AM IST

Updated : Feb 13, 2021, 1:30 PM IST

محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے مین گیٹ پر پولیس بنکر کھڑا کیا گیا ہے اور مقامی پولیس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند
پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند

جموں کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو انکی گپکار واقع رہائش گاہ میں آج صبح نظر بند کیا ہے.

پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی آج جنوبی ضلع پلوامہ کے بلئو گاؤں میں ہلاک شدہ نوجوان اطہر مشتاق وانی کے لواحقین سے ملنے جارہی تھیں۔ تاہم انکو اس کی اجازت نہ دے کر پولیس نے گھر میں نظر بند کیا۔

محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے مین گیٹ پر پولیس بنکر کھڑا کیا گیا ہے اور مقامی پولیس کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان کے تین نوجوانوں کو سکیورٹی فورسز نے سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں گزشتہ برس دسمبر میں ایک مبینہ تصادم میں ہلاک کردیا تھا۔ لیکن یہ تصادم اس وقت متنازعہ بن گیا جب ہلاک شدگان کے لواحقین نے کہا کہ انکے بیٹے معصوم ہیں اور انکو فرضی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا ہے۔

ہلاک شدگان کی شناخت پلوامہ ضلع کے اطہر مشتاق وانی اور اعجاز مقبول گنائی اور شوپیان کے زبیر لون کے بطور ہوئی تھی-

اطہر مشتاق وانی کے لواحقین نے متعدد بار اپنے بیٹے کی لاش کو سپرد کرنے ہر احتجاج کیا تھا۔ تاہم گزشتہ جمعہ کو پولیس نے ان کے والد مشتاق احمد وانی اور دیگر چھ افراد پر مقدمہ درج کیا ہے، جس کے خلاف محبوبہ مفتی نے اپنی آواز بلند کی تھی اور پولیس کے اس قدم کی مذمت کی تھی۔

Last Updated :Feb 13, 2021, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.