ETV Bharat / state

Protest In Kulgam کولگام میں مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:34 PM IST

کولگام میں مقامی باشندوں کا احتجاج
کولگام میں مقامی باشندوں کا احتجاج

ضلع کولگام کے ٹینگام میں واقع نالہ گرمتُو میں غیرقانونی طور پر بیت الخلاء کا فضلہ پھینکنے کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کولگام میں مقامی باشندوں کا احتجاج

کولگام :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ٹینگام میں واقع نالہ گرمتُو میں غیرقانونی طور پر بیت الخلاء کا فضلہ پھینکنے کے خلاف مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے الزام عاید کرتے ہوے کہا کہ نالہ میں دوران شب کسی نے Suction مشین کے ذریعہ فُضلہ پھینکا ہے جس سے آس پاس کی آبادی میں تشویش پھیل گیا،عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے مقامی میونسپلٹی، محکمہ رورل سینیٹشن اور انتظامیہ کو آڈھے ہاتھوں لیتے ہوے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ادھر محکمہ جل شکتی نے اس حوالے سے انکوائری کے احکامات صادر کیے ہیں جبکہ ایس ڈی ایم (SDM) نور آباد نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جایگی اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی انجام دی جائے گی۔

ایس۔ ڈی۔ ایم نورآباد بشیر الحسن نے بات کرتے ہوے کہا کہ جس شخص نے یہ حرکت کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانی سارے علاقے کو سہراب کرتا ہے ۔موجودہ پانی کو خراب کرنے کے معاملے کو لیکر جل شکتی محکمہ پولیس محکمہ مال و دیگر کئی محکمہ کاروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against Smart Meters in Anantnag اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج

اُدھر جل شکتی محکمہ کے ایکزکیٹو اینجینر نواز احمد نے بات کرتے ہوے کہا کہ محکمہ نے پانی کی بیلچک کی ہے اور کئ گنھٹوں تک پانی کی سپلائ کو بند رکھا تاکہ کویی مسلہ پیدا نہ ہو۔وضعہ رہے اس زمن میں کیس درج بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.