ETV Bharat / state

Protest Against Smart Meters in Anantnag اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 7:56 PM IST

ضلع اننت ناگ میں محکمہ بجلی کی جانب سے اننت ناگ کے تمام علاقوں میں اسمارٹ میٹر لگانے کے خلاف کھنہ بل کے پی چوک میں خواتین نے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کے اس فیصلے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ Local Residents Protest Against Smart Meters In Anantnag

اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج
اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج

اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج


اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکار علاقے میں اسمارٹ میٹر لگانے پہنچے تو مقامی لوگ کھنہ بل کے پی چوک میں مظاہرہ کیا۔ مقامی باشندوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے دوران خواتین سڑکوں نکل آئیں۔ خواتین بجلی اسٹیج پر جمع ہوئیں۔ مظاہرین نے پی ڈی ڈی کے خلاف نعرے لگائے اور ناکہ بندی کردی۔ اس سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ مقام باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں۔ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایک اور اسمارٹ میٹرز کے ذریعہ آنے والے بلوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت ان میٹروں کو لگانا چاہتی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ ان گھرانوں میں لگائیں جو بل برداشت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Poonch Govt Building Demarcation پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی شروع

خاتون مظاہرین نے کہا کہ یہاں بیشتر گھروں میں ایک فرد کمانے والا ہے۔ روٹی کا بھی انتظام مشکل ہو پاتاہے۔ اس صورت میں اسمارٹ میڑ سے ہماری پریشانیوں میں مزئد اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہم ایک اور ان سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر وہ ہمیں مجبور کریں گے تو ہم سڑکوں پر اتر آئیں گے۔ دوسری جانب محکمہ پی ڈی ڈی کے سینئر پراجیکٹ مینیجر RECPDCL ستیندر جیت سنگھ نے کہا کہ لوگوں میں اسمارٹ میٹر کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں۔ ان میٹر سے کوئی بھاری بل نہیں بنتے ہیں۔ ہم یہاں لوگوں کو سمجھانے آئے تھے لیکن کوئی سمجھنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.