ETV Bharat / state

مڑواہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 2:40 PM IST

Updated : Jan 19, 2024, 4:58 PM IST

مڑواہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم
مڑواہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

PDP Youth Leader Reaction: ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ میں لوگوں کو آج بھی سڑک، ہسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

مڑواہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

کشتواڑ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مڑواہ کے مقامی سماجی کارکن روف لون نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوءے کہا کہ جموں کشمیر کی سرکار آءے دن بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ ہم نے جموں کشمیر میں ترقی کی پر زمینی سطع پر کوءی بھی ترقی مڑواہ واڑون میں نہیں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
۔ اس موقعہ پر
مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ اور سڑکوں کا جال بچھایا ہوا ہے لیکن کشتواڑ کے مڑواہ تا واڑوان کے لوگوں کو آج بھی قدیم زمانے کی طرز پر زندگی بسر کرتے ہوئے کئی کلو میٹر پیدل چل کر ہسپتال اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں.انہوں نے مرکزی حکومت تا لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اننت ناگ سے مڑواہ کو ٹنل کے ذریعہ جوڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ

پی ڈی پی پارٹی کے یوتھ لیڈر روف لون نے مزید کہا کہ کشتواڑ کے سیاست دانوں نے مڑواہ ، واڑون، دچھن کی عوام کو سیاسی شکار بنایا ہے جس کے چلتے لوگوں کو آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر تا مرکز سرکار سے اپیل کی ہے کہ مڑواہ ، واڑون کو بھی سڑک رابطہ کے ساتھ ریلوے رابطہ کے ساتھ جوڑا جایا جس سے لوگوں کی پریشانی ہمیشہ کے دور ہو ۔

Last Updated :Jan 19, 2024, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.