ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بند

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 1:07 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند
جموں سرینگر قومی شاہراہ بند

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ آج علی الصبح سے ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند ہے۔

وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور موسلادھار بارش کے سبب 270 کلو میٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے اآج علی الصبح بند کر دیا گیا۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر جوہر ٹنل کے مقام پر تقریباً چار انچ برف جمع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہیں رامبن بانہال سیکٹر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پنتھال اور ناشری کے مقام پر پہاڑ سے لگاتار چٹانیں کھسک رہی ہیں۔حکام کی جانب سے احتیاط کے طور پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات سے ادھمپور اور قاضی گنڈ میں درماندہ گاڑیوں میں سے کسی بھی گاڑی کو سرینگر یا جموں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم ناشری اور پنتھال کے درمیان صرف چند گاڑیاں پھنس گئیں۔

درایں اثناء پہاڑی ضلع رامبن کے بالائی علاقوں میں برف اور بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.