ETV Bharat / state

قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 7:52 PM IST

قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند
قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ جمعہ کی شام سے ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند ہے۔


جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔

حکام کے مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے اور چٹانیں کھسکنے کے خدشات کے مدنظر قومی شاہراہ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

حکام کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ تریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سب سے پہلے درماندہ ٹریفک کو ترجیحی بنیادوں پر آگے چلنے کی اجازت ہوگی۔

ادھر کشمیر میں درماندہ ٹرک ڈرائیوروں نے حکام پر قومی شاہراہ پر بدنظمی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ کئی روز سے ٹنل پار کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ میوہ بردار ٹرکوں کے ہفتوں تک درماندہ رہنے کی وجہ سے انہیں میوہ سڑ جانے کا خدشہ ہے۔ جسکی وجہ سے میوہ تاجران و اس سے منسلک دیگر افراد کو بھاری مالی خسارہ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

درماندہ ڈرائیوروں نے حکام سے میوہ بردار ٹرکوں کی بنا خلل آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے۔


واضح رہے کہ ہرسال موسم خزاں کے ختم ہوتے ہی سیبوں کو ملک کی مختلف منڈیوں تکل پہنچانے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ تاہم میوے کو ملک کی مختلف منڈیوں تک پہنچانے کےلئے واحد زمینی راستہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اکثر و بیشتر میوہ انڈستڑی سے منسلک افراد کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.