ETV Bharat / state

کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات؟

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 7:01 AM IST

کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات
کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل کی جموں سے 140 اور کشمیر سے 140 کُل 280 نشستوں پر آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہوئی۔

جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کیے جانے کے بعد ڈی ڈی سی انتخابات مرکزی زیر انتظام خطے میں پہلا جمہوری عمل ہے۔

کیا ہے ڈی ڈی سی انتخابات

نومبر کی 28 تاریخ کو شروع ہوئے انتخابات ہفتہ کو تقریباً 51 فیصد ووٹنگ کے اوسط سے اختتام پذیر ہوئے۔ ان انتخابات میں 1427 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ان انتخابات کی خصوصیت یہ تھی کہ پہلی مرتبہ مغربی پاکستانی مہاجرین سمیت کئی غیر پشتینی باشندوں نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

گزشتہ برس 5 اگست سے قبل پارلیمانی انتخابات کے سوا یہ مہاجرین کسی بھی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں تھے، چاہے وہ اسمبلی انتخابات ہوں، پنچایتی یا اربن لوکل باڈیز الیکشن۔

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی نمائندے حلقہ پنچایتوں اور بلاک ترقیاتی کونسلوں کے کام کی نگرانی کریں گے۔ ڈی ڈی سی نہ صرف ضلع پلاننگ اور ڈیولپمنٹ بورڈز کی جگہ کام کریں گے بلکہ سبھی اضلاع میں ضلعی منصوبوں اور اخراجات کی منصبوبہ بندی کے علاوہ ان کی منظوری بھی عمل میں لائیں گے۔

ہر ایک ڈی ڈی سی کے لیے 14 براہ راست منتخب کیے گئے ممبر ہوں گے اور فائنانس، ڈیولپمنٹ، پبلک ورکس، صحت و تعلیم اور فلاح و بہبود کے لئے پانچ اسٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

مین اسٹریم سیاسی جماعتیں بشمول پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس خطے میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف متحدہ محاذ کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ جموں و کشمیر کے لئے 5 اگست سے پہلے کی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان مقامی پارٹیوں نے خطے میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے گپکار اعلامیہ کے نام سے اتحاد قائم کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے جن کے لیے پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے کیمپیننگ کی۔

چونکہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد یہ پہلا جمہوری عمل ہے۔ اس لیے بی جے پی کے لیے انتخابات کے نتائج کافی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کی ہمیشہ سے وکالت کرتے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.