ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ختم

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 6:32 AM IST

Updated : Dec 7, 2020, 3:30 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ آج
ڈی ڈی سی انتخابات: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ آج

جموں و کشمیر میں آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی 1 بجے کی کل شرح 41.94 فیصد ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگئی۔

چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 249 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان 34 حلقوں میں سے 17 انتخابی حلقے جموں میں ہیں جبکہ 17 کشمیر میں ہیں۔

وہیں اس مرحلے میں جموں میں 111 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 138 امیدوار کشمیر سے ہیں۔

انتظامیہ نے انتخابات کے آسان اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ پولنگ مراکز کے اندر اور آس پاس سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ وہیں متعلقہ پولنگ عملے کو بھی پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان کے ساتھ پہلے ہی روانہ کیا گیا تھا۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یوٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 51.7 فیصد، دوسرے مرحلے میں 48.62 اور تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

Last Updated :Dec 7, 2020, 3:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.