ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نوجوان منشیات کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:36 PM IST

بانڈی پورہ: نوجوان منشیات کے ساتھ گرفتار
بانڈی پورہ: نوجوان منشیات کے ساتھ گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضےسے بھار ی مقدار میں چرس پاؤڈر بھی ضبط کرلیا ہے۔

سمبل پولیس نے ایس ایس پی بانڈ ی پورہ راہل ملک کی ہدایت پر منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اؤ سمبل ثاقب غنی کی نگرانی میں ایس ایچ اؤ سمبل منیب اسلام نے ایک پولیس ٹیم کے ہمراہ پشواری نائد کھے میں چھاپہ مارا۔ جس دوران پولیس نے ایک نوجوان کوگرفتار کر لیا ہے اس کی تحویل سے56 کلوگرام چرس پاؤڈربرآ مد کرلی گئی ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت منظور احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار داکن پشورہ نائد کھئے کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔

بانڈی پورہ: نوجوان منشیات کے ساتھ گرفتار
بانڈی پورہ: نوجوان منشیات کے ساتھ گرفتار

سمبل پولیس نے یقین دلایا کہ اس غیر قانونی دھند ے میں ملوث کسی کو بھی شخص کو بخشا نہیں جا ئے گا۔ سمبل پولیس نے اس کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کی ترجیح نشہ آور ادویات کا استعمال کرنے والوں کی بجائے ان کا کاروبار کرنے والوں پر روک لگانا اور اس میں پولیس کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی راہل ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' اس معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا ان کوبخشنا نہیں جا ئے گا بلکہ ان کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی ہماری ترجیح رہے گی کہ ان کوسخت سے سخت سزا ملے۔'

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سمبل سوناواری میں نشہ آور ادویات اور منشیات کا دھندہ کرنے والے افراد ا کے بار ے میں پولیس کو اطلاع دیکر ان نوجوانوں کے مستقبل کو مخدوش ہونے سے بچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.