ETV Bharat / state

'دھوکے بازی کو نہ کبھی بھولا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا'

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:29 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 2:38 PM IST

التجا مفتی نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو مسخ کر کے لوٹ لیا ہے۔

' دھوکہ بازی کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا'
' دھوکہ بازی کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا'

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ 'اس دھوکہ بازی کو نہ کبھی بھولا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں و کشمیر کو مسخ کر کے لوٹ لیا ہے'۔

موصوفہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: 'ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں و کشمیر کو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔ موسم بدل جائیں گے لیکن اس دھوکہ دہی کو کبھی نہ بھولا جائے گا اور نہ ہی معاف کیا جائے گا۔ مسلط کردہ طویل خاموشی جذبات کو ہمیشہ کے لئے دبا کر نہیں رکھ سکتی ہے'۔

' دھوکہ بازی کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا'
' دھوکہ بازی کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا'

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کی طرف سے کرفیو ہٹانے کے باوجود کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہونے کے متعلق ایک ٹویٹ میں کہا: 'انتظامیہ کی طرف سے گذشتہ شب کرفیو ہٹانے کا حکمنامہ محض ایک دھوکہ تھا۔ جب بات اجتماعی سزا کی آتی ہے تو جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس بغیر کوئی کاغذی ثبوت چھوڑے غیر اعلانیہ طور پر کرفیو نافذ کر کے لوگوں کو بند رکھنے کو یقینی بنا دیتی ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ اگست کا ایک سال مکمل ہونے پر ممکنہ عوامی احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

وادی میں منگل کے روز کرفیو نافذ رہا تاہم حالات بہتر رہنے کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا تھا لیکن وادی میں بدھ کے روز بھی کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد رہیں۔

Last Updated :Aug 5, 2020, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.