ETV Bharat / state

Jal Jeevan Mission Program in Pulwama: پلوامہ میں جل جیون مشن پر بیداری پروگرام

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 4:38 PM IST

پلوامہ میں جل جیون مشن پر بیداری پروگرام
پلوامہ میں جل جیون مشن پر بیداری پروگرام

جل جیون مشن کے تحت آج پلوامہ کے پانپور میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو پانی کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے کئی ضروری جانکاریاں فراہم کی گئی۔ Jal Jeevan Mission Program in Pulwama

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پینے کی صاف پانی کے فراہمی کے مقصد سے مرکزی حکومت کی جانب سے جل جیون مشن کے تحت کئی اسکیمز چلائی جارہی ہیں۔ Jal Jeevan Mission Program in Pulwama اس اسکیم کے حوالے سے آج قصبہ پانپور کے لال پورہ گاؤں میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جل جیون مشن کے بلاک منیجر عبید اشرف،کوآرڈنیٹر محسن احسن، سرپنچ اور پنچوں کے علاوہ آنگن واڑی آشا ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران متعلقہ محکمے کے افسروں نے پروگرام میں شریک آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ 'وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو پانی استعمال کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں تاکہ عوام گندہ پانی پینے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار نہ ہو۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

پروگرام میں آشا ورکروں اور آنگن واڑی ورکروں کو پانی کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی کئی ضروری جانکاریاں فراہم کی گئی تاکہ وہ لوگوں کو پانی کا معیار چیک کرنے کا طریقہ بتاسکیں۔ Jal Jeevan Mission Program in Pulwama اس موقع پر بلاک منیجر عبید اشرف نے کہا کہ منعقدہ پروگرام کا مقصد لوگوں کے گھروں تک صاف و شفاف پانی پہنچانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.