ETV Bharat / bharat

Jal Jeevan Mission: جل جیون مشن ملک کی ترقی کو نئی رفتاردے گا: مودی

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 3:23 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جل جیون مشن Jal Jeevan Mission پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جل جیون مشن آج ملک کی ترقی کو نئی رفتار دے رہا ہے۔‘‘ Jal Jeevan Mission is giving new Impetus

Jal Jeevan Mission is giving new impetus to the development of the country today: PM
جل جیون مشن ملک کی ترقی کو نئی رفتاردے گا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ' جل جیون مشن (جے جے ایم) کے ذریعہ ملک کی ترقی کو ایک نئی رفتار مل رہی ہے Jal Jeevan Mission is giving new Impetus۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’جل جیون مشن آج ملک کی ترقی کو نئی رفتار دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں جس طرح سے نل کے پانی کے کنکشن کروڑوں گھروں تک پہنچے ہیں، یہ عوامی امنگوں اور شراکت کی ایک بہترین مثال ہے۔' انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ جے جے ایم کی پیشرفت کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ جے جے ایم کو وزارت جل شکتی کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔

Jal Jeevan Mission is giving new impetus to the development of the country today: PM
جل جیون مشن ملک کی ترقی کو نئی رفتاردے گا: مودی

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 15 اگست-2019 کو جے جے ایم کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھر اور سرکاری اداروں کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے۔ اس کے اعلان کے بعد سے، چھ کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ملک میں نل کے پانی کی سپلائی 3.23 کروڑ سے بڑھ کر 9.40 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں تک پہنچ گئی ہے۔ جے جے ایم کا بجٹ 2022-23 کے لیے بڑھا کر 60000 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.