ETV Bharat / state

Maraaz Adbi Sangam اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی سالانہ کانفرنس منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 4:58 PM IST

ضلع اننت ناگ میں واقع ومنز گورنمنٹ ڈگری کالج میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وادی کے معروف شعراء، ادباء اور قلمکاروں نے شرکت کی اسکے علاوہ طلباء کی ایک خاصی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود رہی۔

اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی سالانہ کانفرنس منعقد
اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی سالانہ کانفرنس منعقد

اننت ناگ میں مراز ادبی سنگم کی سالانہ کانفرنس منعقد

اننت ناگ: کانفرس کی صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے کی. ایوان صدارت میں جو شخصیات موجود تھے ان میں ساہتیہ آکادمی ایوارڈ یافتہ غلام نبی آتش، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور پرنسپل کالج پروفیسر دلرباشامل تھے۔

اجلاس کی پہلی نشست میں ایوارڈ کمیٹی سے منظور کردہ ادیبوں کو سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا. جس میں جموں و کشمیر کے معروف شاعر اور لسانی زبان کے ادیب ایس رازی کو اس سال شان مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا تھا جبکہ معروف براڈ کاسٹر، شاعر اور ادیب برج ناتھ پنڈت بیتاب کو شرفِ مراز کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔

مراز 2023۔ بہترین کتاب کے ایوارڈ کے لیےاشرف راوی کا تنقیدی تجزیہ "گونا سیوی گونماتھ " Gone Saevi Gonmathکو شاہ پارہ مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا۔ چودھدری شریف الدین قمر کے گوجری زبان میں لکھے گئے شعری مجموعہ "منکا موتی" کو شمع مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا۔ اور ایوارڈ یافتہ شخصیات پر مقالہ پڑھا گیا۔

ایس رازی مراز ادبی سنگم کے بانی رکن ہیں، انہوں نے کشمیری زبان و ادب کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔ اب تک ایس رازی کی 16 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ایس رازی کو 2010 میں ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی طرف سے بال ساہتیہ پراسکار سے بھی نوازا گیا ہے۔ برج ناتھ پنڈت بیتاب کا شمار کشمیری زبان کے مشہور ادیبوں میں ہوتا ہے۔ برج ناتھ بیتاب کی اب تک 8 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں قومی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں بچوں نے یوم اطفال منایا

اجلاس کی دوسری نشست میں میں چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی جن میں مراز ادبی سنگم کا سالانہ رسالہ ویتھ آگرء، ناصر منور کی سِیاہ شبن منز، حمیدہ شاہ اختر کی ،دھندلے نقوش،قمر حمید اللہ کی وِرد اوش پھیرن ہند اور مظفر دلبر کی سونیء گُبروء، مراز ادبی سنگم کے صدر نے صدارتی خطبہ پیش کیا. جبکہ" کاشرس تخلیقی ادبس منز علاقائی لفظن ہند ورتاو" پر ایک ادبی مکالمہ بھی پیش کیا گیا. آخری نشست اور تیسری نشست میں ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.