ETV Bharat / state

BJP Slams Priyanka Gandhi پرینکا گاندھی نے ملک کو شرمندہ کیا، بی جے پی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 8:44 AM IST

پرینکا گاندھی نے ملک کو شرمندہ کیا، بی جے پی
پرینکا گاندھی نے ملک کو شرمندہ کیا، بی جے پی

بی جے پی نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر تنقید کیا ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ 'یس بینک کے شریک بانی رانا کپور کو پرینکا گاندھی واڈرا کی ایک پینٹنگ خریدنے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ Anurag Thakur criticizes Priyanka Gandhi

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کی مالی معاونت کے معاملات کا مطالعہ کرنے والی ایک غیر ملکی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی اے) کی ایک نئی رپورٹ میں بھارت میں کانگریس کی منموہن سنگھ حکومت کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی پینٹنگ کا معاملہ سامنے آنے پر ملک کو شرمندہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا، ’’کانگریس کا ایک کے بعد ایک بدعنوانی کا ماڈل سامنے آرہا ہے۔ ایک غیر ملکی ایجنسی ایف اے ٹی اے کے کیس اسٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ کس طرح یو پی اے حکومت میں ایک مرکزی وزیر پر پرینکا گاندھی کی پینٹنگ 2 کروڑ روپے میں خریدنے کے لئے دباو بنایا گیا۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’’اب تک ملک کا میڈیا اور عوام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی اے پر صرف اس لیے بات کرتے تھے کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا اس سے بھی آگے کی لسٹ میں جائے گا۔ اب پھر وہی ایف اے ٹی اے پر بات ہو رہی ہے۔ بھارت کے تناظر میں۔ ایک خاندان نے پوری دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ایف اے ٹی اے کی کیس اسٹڈی میں ملک کا نہیں بلکہ ملک کے ایک بااثر خاندان کی حرکتیں سامنے آئی ہیں۔ ٹھاکر نے کہا، "یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ گاندھی خاندان کی بدعنوانی کی کہانی کو کیس اسٹڈی بنا کر پوری دنیا کو بتایا جا رہا ہے، وہ بھی ایک ایسی تنظیم جو دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے کام کرتی ہے۔"

انہوں نے سوال کیا کہ ''میں پرینکا گاندھی جی سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا یہ دباؤ بنایا گیا تھا؟ اور اگر بنایا گیا تھا تو آخر کیوں؟ اس پینٹنگ سے آنے والے دو کروڑ روپے کس پر خرچ ہوئے؟ یہ مسٹر آر کون ہے جس سے پیسے لے کر پینٹنگز دینے کا کام کیا گیا؟ وہ اس ملک میں ہیں یا بیرون ملک؟ کیا پیسے کے بدلے پدم بھوشن، کیا پینٹنگ کے بدلے پدم بھوشن، یہ ہے کانگریس کا کرپشن ماڈل؟ آپ نے کتنے اور قومی اعزازات پیسے کے عوض بیچے ہیں؟ آپ نے ہندوستان کو بیچنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا ہوگا۔ آج ملک ہی نہیں پوری دنیا آپ کی بدعنوانی پر سوال کر رہی ہے۔ پرینکا جی ملک کو جواب دیں کہ کانگریس کے پاس کرپشن کے ایسے اور کتنے ماڈل ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: Raid On Rabri Devi Residence: رابڑی کے گھر پر چھاپہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش،پرینکا

ٹھاکر نے یہ بھی کہا، ''اس معاملے میں گاندھی خاندان کے لیے بھی شرمندگی کی بات ہے، لیکن وہ معافی بھی نہیں مانگیں گے۔ وہ یہ کہہ کر پیچھے ہٹ جائیں گے کہ ہمارا نام اس رپورٹ میں نہیں ہے، تو حقیقت کیا ہے، پرینکا گاندھی آئیں اور ملک کے سامنے ان سوالوں کا جواب دیں۔ نیشنل ہیرالڈ ہو یا واڈرا اراضی سکینڈل، ایک دن ان کے سارے گھپلے بے نقاب ہو جائیں گے اور ہندستانی عدالتیں ان کی کرتوتوں کو بے نقاب کر کے سزا سنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کے مطابق رانا کپور نے بتایا ہے کہ انہیں پرینکا گاندھی سے دو کروڑ روپے میں ایک پینٹنگ خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ پینٹنگ ایم ایف حسین کی تھی۔ رانا کپور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2 کروڑ کا چیک دیا تھا۔ آخر رانا کپور پر دباؤ ڈالنے اور اس رقم کو استعمال کرنے میں کون لوگ شامل ہیں؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.