ETV Bharat / business

پی ایم مودی نے زوماٹو سی ای او کے حوالے سے کہا، بھارت میں کنیت کی کوئی اہمیت نہیں - PM Modi Praise Zomato CEO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 3:04 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے زوماٹو کے سی ای او دیپندر گوئل کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ کیا اور کہا کہ 'کنیت (سرنیم) سے کوئی فرق نہیں پڑتا'۔

PM Modi Praise Zomato CEO
پی ایم مودی نے زوماٹو سی ای او کے حوالے سے کہا، بھارت میں کنیت کی کوئی اہمیت نہیں (Zomato CEO file Photo)

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے زوماٹو کے سی ای او دیپندر گوئل کی تعریف کی ہے۔ پی ایم نے کہا کہ آج بھارت میں کسی کے کنیت (سر نیم) کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ دیپندر گوئل کی تقریر کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'آج کے بھارت میں کسی کے کنیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو چیز اہم ہے وہ محنت ہے۔ آپ کا سفر واقعی متاثر کن ہے، دیپک گوئل! یہ ان گنت نوجوانوں کو اپنے کاروباری خوابوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم اسٹارٹ اپس کو پھلنے پھولنے کے لیے صحیح ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔'

تقریر میں دیپندر گوئل نے بتایا کہ ان کے والد نے کیا کہا تھا جب انہیں پہلی بار تقریباً 20 سال قبل اپنا اسٹارٹ اپ شروع کرنے کا خیال آیا تھا۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے تقریر کی، جہاں بھارت میں اسٹارٹ اپ لینڈ اسکیپ کے بارے میں بات کی گئی۔

تقریر میں سی ای او نے کہا کہ جب میں نے 2008 میں زوماٹو شروع کیا تو میرے والد کہتے تھے کہ تو جانتا ہے تیرا باپ کون ہے۔ کیونکہ میرے والد کو لگتا تھا کہ ہمارا عام پس منظر ہونے کی وجہ سے، میں کبھی بھی اسٹارٹ اپ نہیں کر سکتا۔ پی ایم مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس حکومت اور اس کے اقدامات نے مجھ جیسے چھوٹے شہر کے لڑکے کو زوماٹو جیسی چیز بنانے کے قابل بنایا، جو آج لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.