ETV Bharat / state

Raid On Rabri Devi Residence: رابڑی کے گھر پر چھاپہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش،پرینکا

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:23 PM IST

Updated : Mar 6, 2023, 10:48 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جو اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے سامنے جھنکے کو تیار نہیں ہے، انہیں ای ڈی، سی بی آئی کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔آج رابڑی دیوی جی کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ لالوپرسادجی اور ان کے خاندان کو سالوں سے پریشان کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ جھکے نہیں۔ بی جے پی اپوزیشن کی آوازدبانا چاہتی ہے۔

پرینکا
پرینکا

نئی دہلی،کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپوزیش کی آواز دبا رہی ہے اور ان کے دباؤمیں اگر کوئی نہیں آتاہے انہیں سرکاری ایجینسیوں کے ذریعے تنگ کیا جاتا ہے بہار میں سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کے گھر پر ’زمین کے بدلے نوکری‘معاملے میں چھاپے ماری پرسخت رد عمل طاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن جب وہ جھکنے کو تیا ر نہیں ہوتے ہیں تو انہیں پریشان کیا جاتا ہے۔ یہی برتاؤبہار میں سابق وزیر اعلی لالو یادو یادو اور محترمہ رابڑی دیوی کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

رینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جو اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے سامنے جھنے کو تیار نہیں ہے، انہیں ای ڈی، سی بی آئی کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔آج رابڑی دیوی جی کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ لالوپرسادجی اور ان کے خاندان کو سالوں سیپریشان کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ جھکے نہیں۔ بی جے پی اپوزیشن کی آوازدبانا چاہتی ہے۔

اس دوران کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیٹ نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس میں اس سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرکاری ایجنسیوں کااپوزیشن کے خلاف غلطاستعمال کیا جا رہا ہے اور محترمہ رابڑی دیوی کے گھر چھاپے ماری بھی اسی کا نتیجہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سیسودیا کے خلاف بھی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان آپسی نورا کشتی ہو رہی ہے لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈر پر لگے معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں:Raid On Rabri Devi Residence بہار میں رابڑی دیوی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
یو این آئی

Last Updated : Mar 6, 2023, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.