ETV Bharat / state

Himachal Election Results شملہ میں ہوگی پارٹی میٹنگ، اب ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ نہیں، پرتیبھا سنگھ

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 10:42 PM IST

ہماچل پردیش میں کانگریس اراکین اسمبلی کی میٹنگ اب چندی گڑھ میں نہیں بلکہ شملہ میں ہوگی۔ تمام ایم ایل ایز کو شملہ پہنچنے کو کہا گیا ہے۔جمعہ کو کانگریس کے تمام ایم ایل اے پارٹی دفتر راجیو بھون میں جمع ہوں گے۔ Himachal Election Results

Cong MLAs to Discuss Chief Minister Face in Shimla
شملہ میں ہوگی پارٹی میٹنگ، اب ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ نہیں، پرتیبھا سنگھ

شملہ: کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس کو 68 رکنی اسمبلی میں 40 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ جیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرتیبھا سنگھ نے کہاکہ ہماچل میں ویربھدرا جی کی وراثت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے محنت سے الیکشن جیتے اور حکومت بھی بنائی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ سونیا جی، پرینکا جی، ملکا ارجن کھڑگےجی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے یہ عہد کیا ہے کہ ویربھدر جی وہاں نہیں ہیں لیکن ان کے کام لوگوں کے دلوں میں ہیں۔ لوگوں نے ووٹ دے کر ویربھدر جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ' ہماچل میں ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ نہیں ہے، کانگریس اراکین اسمبلی کی میٹنگ چندی گڑھ میں نہیں بلکہ شملہ میں ہوگی۔ تام اراکین اسمبلی کو شملہ پہچنے کو کہاگیا ہے۔ جمعہ کے روز کانگریس کے تمام کامیاب امیدوار پارٹی دفتر راجیو بھون میں جمع ہوں گے۔ پہلے پارٹی میٹنگ ہماچل سے دور چندی گڑھ میں منعقد کرنے کی تجویز تھی، لیکن اب میٹنگ کا مقام تبدیل کرکے شملہ کردیا گیا ہے۔ Cong MLAs to Discuss Chief Minister Face in Shimla

جے رام ٹھاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے رام ٹھاکر نے پانچ برس میں کوئی کام نہیں کیا۔ ان کی حکومت میں پولیس کی بھرتی میں گھپلہ ہوا ہے، سیب کے کسان ناراض ہوگئے، خاتون کو 1500 دیے جائیں گے، 65000 خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔

پرتیبھا سنگھ نے کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے، جیتنے والے ایم ایل اے سے بات کریں گے۔ بھوپیش بگھیل، راجیو شکلا، بھوپیندر ہڈا بھی بیٹھیں گے۔ ہم چندی گڑھ میں بیٹھیں گے کیونکہ یہ مرکزی جگہ ہے، ہم کسی ایم ایل اے کو راجستھان، چھتیس گڑھ نہیں لے جا رہے ہیں۔ لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس کب منعقد کرنا ہے اس کا فیصلہ بھی کریں گے۔ ہم تمام آزاد ایم ایل اے کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.