ETV Bharat / state

Himachal Election جے رام ٹھاکر نے شکست تسلیم کی

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 3:58 PM IST

سی ایم جے رام ٹھاکر جلد ہی گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے جے رام ٹھاکر نے شملہ میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ CM Jairam Thakur concedes defeat as Congress wins

Himachal Election Result 2022 : CM Jairam Thakur concedes defeat as Congress wins
جے رام ٹھاکر نے شکست تسلیم کی، گورنر کو سونپیں گے استعفی

شملہ: اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ وہ عوام کی رائے کو قبول کرتے ہیں۔ جے رام ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے جارہے ہیں۔ ہماچل کے لوگوں نے بی جے پی کو اچھی حمایت دی، متعدد سیٹوں کا فیصلہ بہت کم مارجن سے ہوا ہے۔ CM Jairam Thakur concedes defeat as Congress wins

جے رام ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہماچل میں بہت ترقیاتی کام کیے، لیکن عوام کا فیصلہ حتمی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کے سوال پر سی ایم نے کہا کہ ہماچل میں ایسا نہیں ہے۔ کانگریس کے ایم ایل ایز جیت گئے ہیں اور پارٹی اپنے ایم ایل ایز کو سنبھالے گی۔ جے رام ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی شکست کی وجوہات پر غور کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران جے رام ٹھاکر کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سریش کشیپ بھی موجود تھے۔

بتادیں کہ سی ایم نے سراج اسمبلی حلقہ سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے اور اس طرح انہوں نے ویربھدر سنگھ اور پریم کمار دھومل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سی ایم نے لگاتار چھٹی بار جیت درج کی ہے۔ جے رام ٹھاکر ایک سادہ انسان ہیں اور ان کی سیاسی زندگی جدوجہد سے بھری ہوئی ہے۔ جے رام ٹھاکر جو طلبہ کی سیاست سے نکلے تھے، تنظیم میں بھی سرگرمی سے کام کرتے رہے۔ اس بار انہوں نے چھٹی بار الیکشن جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.