ETV Bharat / state

گجرات میں بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 10:06 AM IST

lightning strikes
lightning strikes

ریاست گجرات کے مختلف علاقوں میں غیر موسمی بارش کے دوران بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Lightning Strikes during unseasnol rains Across Gujrat

احمد آباد: ریاست میں بڑے پیمانے پر غیر موسمی بارش کے دوران گجرات کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ایک اہلکار کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں سے اب تک بارش کے دوران بجلی گرنے کی وجہ سے کل 20 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے ریاست کو تباہ کر دیا۔ محکمہ کے اہلکار نے بتایا کہ داہود ضلع میں چار، بھروچ میں تین، تاپی میں دو، اور احمد آباد، امریلی، بناسکانٹھا، بوٹاڈ، کھیڑا، مہسانہ، پنچ محل، سابر کانٹھا، سورت، سریندر نگر اور دیو بھومی دوارکا میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کی رات ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگوں کی ہلاکت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ متعدد افراد نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے"۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ پیر کو بارش کم ہونے کی امید ہے۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کو گجرات کے 252 میں سے 234 تعلقہ جات میں بارش ہوئی، سورت، سریندر نگر، کھیڑا، تاپی، بھروچ اور امریلی اضلاع میں 16 گھنٹوں میں 50-117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: اوڈیشہ میں آسمانی بجلی سے 10 افراد ہلاک

راجکوٹ کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری ہوئی، جب کہ مقامی لوگ اچانک بارش سے پیدا ہونے والے منظر پر خوشی مناتے ہوئے دیکھے گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فصلوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بارش نے سوراشٹرا کے موربی ضلع کی سیرامک انڈسٹری کو بھی متاثر کیا کیونکہ شدید بارش کے باعث فیکٹریاں بند کردی گئیں ہیں۔

آئی ایم ڈی کے احمد آباد سینٹر کے ڈائریکٹر منورما موہنتی نے کہا کہ بارش پیر کو کم ہو جائے گی اور جنوبی گجرات اور سوراشٹرا اضلاع کے کچھ علاقوں میں ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ بارش شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سوراشٹرا اور کچ کے علاقوں میں ایک طوفانی گردش کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.