ETV Bharat / state

Lightning Strikes Across Odisha اوڈیشہ میں آسمانی بجلی سے 10 افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 9:09 AM IST

ریاست اوڈیشہ میں گذشتہ روز بھاری بارش کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ Heavy rains battered parts of Odisha

اوڈیشہ میں آسمانی بجلی سے 10 افراد ہلاک
اوڈیشہ میں آسمانی بجلی سے 10 افراد ہلاک

بھونیشور: اوڈیشہ کے چھ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، اوڈیشہ میں ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے۔ اسپیشل ریلیف کمشنر کے دفتر نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کھردہ ضلع میں چار افراد، بولانگیر میں دو افراد اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

کھردہ میں تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ اوڈیشہ کے ساحلی علاقے بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بجلی گرنے کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چار دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگال۔اوڈیشہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، دو افراد ہلاک

اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (OSDMA) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طوفانی گردش نے مانسون کو متحرک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ریاست بھر میں شدید بارش ہوئی۔ جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں دوپہر میں 90 منٹ کے وقفے کے دوران بالترتیب 126 ملی میٹر اور 95.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو طوفانی بارشوں کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ یہاں کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ایچ آر بسواس نے کہا کہ شمال مشرقی خلیج بنگال میں طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک اور 3 ستمبر کے آس پاس خلیج بنگال کے شمال میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.