ETV Bharat / state

گاندربل: اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس نے منشیات سے بھری ٹرک سمیت دو افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 11:41 AM IST

anti narcotics task force
anti narcotics task force

ڈی ایس پی ٹاسک فورس مبشر احمد نے بتایا کہ ایک ٹرک سونہ مرگ سے فرار ہوگئی تھی جس کے بارے میں لداخ پولیس کو مطلع کیا گیا اور لیہہ گوردوارہ کے نزدیک اس ٹرک کو پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس ٹرک سے 200 کلو گرام خشخاش برآمد ہوا۔

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس نے ایک چھاپے کے دوران پنجاب کے دو مال بردار ٹرکز سے 800 کلو خشخاش برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی کے دوران لیہہ گوردوارہ کے نزدیک ایک ٹرک سے 200 کلو خشخاش برآمد کرکے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔

anti narcotics task force

ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کی قیادت میں ایک ٹیم نے جموں و کشمیر پولیس کے ہمراہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سونہ مرگ کے ٹرک اڈے پر چھاپہ ماری کے دوران دو ٹرک (نمبرPB07AL-2229 اور HP55B-0711) سے تحصیلدار گنڈ فرید الدین کھٹانہ کی موجودگی میں 800 کلو خشخاش برآمد کی۔

ڈی ایس پی ٹاسک فورس مبشر احمد نے بتایا کہ ایک ٹرک سونہ مرگ سے فرار ہوگئی تھی جس کے بارے میں لداخ پولیس کو مطلع کیا گیا اور لیہہ گوردوارہ کے نزدیک اس ٹرک کو پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس ٹرک سے 200 کلو گرام خشخاش برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ابھی تک فرار جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ گاندربل: پولیس کی بڑی کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار

اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کے مطابق سونہ مرگ میں جن دو ٹرک سے خشخاش برآمد کی گئی، ان ٹرک ڈرائیوروں کی شناخت ویرندر کمار ولد شودی رام ساکن روی داس نگر بہاڈی نون شہر پنجاب، مہندر پال ولد گومیل چاڈ ساکن روی داس نگر بہاڈی روڈ وارڈ بالاچور شہر پنجاب ہوئی ہے۔


اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 49/2021 زیر دفعہ 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ ان گاڑیوں کے ڈرائیورز نے تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے اس خشخاش کو جنوبی کشمیر سے گاڑی میں بھرا تھا اور یہ گاڑیاں پہلے مال لیکر لداخ کی طرف جارہی تھیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ گاڑیاں پھر منالی سے لیکر ہماچل اور پنجاب کی طرف روانہ ہوتی ہیں جہاں پر اس خشخاش کو فروخت کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.