ETV Bharat / city

گاندربل: پولیس کی بڑی کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 7:30 PM IST

تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے تعلق سے ملی جانکاری سے پولیس کو مطلع کریں۔

کنگن پولیس کی بڑی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار
کنگن پولیس کی بڑی کارروائی ایک منشیات فروش گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کنگن سے وابستہ پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او تھانہ کنگن انسپکٹر ظہور کی قیادت میں ناکہ قائم کیا۔

چیکنگ کے دوران ایک شخص نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور چھان بین کی، اس دوران اس کے قبضے سے چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کی شناخت شرف الدین چیچی ولد غلام محی الدین چیچی چھتر گل بالا کے طور پر ہوئی ہے، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے گاندربل پولیس کی اس کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف اس قسم کی کارروائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کھریو انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم


ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں کے تعلق سے ملی جانکاری سے پولیس کو مطلع کریں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.