ETV Bharat / state

Ganderbal Boy Wins Gold Medal in Nepal فوج نے گولڈ میڈل جیتنے والے طالب علم ریان بن ریاض کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:33 AM IST

نیپال میں منعقدہ ساتویں ساؤتھ سکے چیمپئن شپ 2023 میں گول میڈل حاصل کرنے والے طالب علم ریان بن ریاض کی فوج کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی ساتھ ہی اسے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ Riyan bin Reyaz Wins Gold Medal

Etv Bharat
Etv Bharat

ریان بن ریاض

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے مارگنڈ کنگن کے رہنے والے ریان بن ریاض نے نیپال کے نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم کھٹمنڈو میں منعقدہ ساتویں ساؤتھ ایشین اسکے چیمپئن شپ 2023 میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ نمائندہ کے مطابق کنگن سب ڈویژن میں تعینات فوج کی 34 آسام رائفلز ووسن بٹالین اگرچہ ایسے بچوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مسلسل کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے اور آرمی گڈول اسکول مارگنڈ کے طلباء کے لیے تربیتی سیشنز کا اہتمام کرکے انہیں مختلف مقابلوں کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ وہیں علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر آرمی گڈول اسکول مارگنڈ کے طالب علم، ریان بن ریاض نے کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ 7ویں ساؤتھ ایشین اسکوائی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور سونے کا تمغہ جیتا۔ بین الاقوامی چیمپئن شپ میں یہ ان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

اس طالب علم ریان بن ریاض نے اس سے قبل 23 ویں نیشنل اسکے چیمپئن شپ اور 22 ویں سب جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں گولڈ اور کانسے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔ وہیں ان کے پاس ریاستی سطح کے مختلف مقابلوں میں تین گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ بھی ہے۔ ضلعی سطح پر اس طالب علم نے چار گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ اس دوران فوج کی ووسن بٹالین کی جانب سے مذکورہ فوجی یونٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، اسی دوران طالب علم اور اس کے والدین کو فوجی یونٹ میں بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اس کے علاوہ طالب علم کو اس کامیابی پر نقد انعامات سے بھی نوازا گیا ۔انہوں نے تربیتی سیشنز کے انعقاد کے لیے آرمی کا شکریہ ادا کیا، جس نے مختلف سطحوں پر گولڈ میڈل جیتنے میں ان کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : Kulgam Girl Wins Gold Medal in Nepal طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا کولگام میں والہانہ استقبال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.