ETV Bharat / state

Kulgam Girl Wins Gold Medal in Nepal طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا کولگام میں والہانہ استقبال

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 4:08 PM IST

نیپال میں منعقدہ 7ویں ساؤتھ ایشین سکے مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2023 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا اپنے آبائی علاقہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ 7th South Asian SQAY championship in Kathmandu

طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا کولگام میں والہانہ استقبال
طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا کولگام میں والہانہ استقبال

طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ماریہ سحر کا کولگام میں والہانہ استقبال

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والی سکے مارشل آرٹ کھلاڑی ماریہ سحر نے نیپال کے نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم کاٹھمنڈو میں منعقدہ ساتویں ساؤتھ ایشین سکے چیمپئن شپ 2023 میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ کولگام لوٹنے پر ماریہ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ماریہ کے والدین، مقامی باشندوں نے ماریہ کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے نیک خواہشیات کا اظہار کیا۔ نیپال میں منعقدہ ساتوین اسکے مارشل آرٹ ٹورنامنٹ میں ماریہ سمیت 107کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں جموں و کشمیر کے درجنوں کھلاڑی بھی شامل تھے۔ کولگام میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ماریہ نے کہا کہ انہوں نے آٹھ برس کی عمر سے ہی اسکے مارشل آرٹ کی پریکٹس شروع کی۔

ان کا کہنا ہے کہ والدین، کوچ اور اساتذہ کے بھرپور سپورٹ سے انہوں نے عالمی مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج کے دور میں لڑکیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں لڑکوں سے کمتر نہیں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل مقابلوں میں بھی لڑکیاں قابل فخر کارنامے انجام دے رہی ہیں۔‘‘ ماریہ کا کہنا ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کرائیں۔ عالمی مقابلہ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر انہوں نے اپنے کوچ اور والدین کی ستائش کرتے ہوئے حکومت سے جنوبی کشمیر میں کھیل سرگرمیوں کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بیشتر اضلاع خاص کر دور دراز علاقوں میں کھیل کود کے حوالہ سے بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث کھلاڑی بہتر مشق نہیں کر پاتے جس سے وہ مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Muskan Wins Four Gold Medals کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں مسکان شیخ نے چار گولڈ میڈل جیتے

ادھر، سحر کے والدین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سحر کی کامیابی کو پورے علاقے کے لیے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنی دختر کو سپورٹ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’سحر اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہے، اس نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت، لگن اور عزم مصمم سے کوئی بھی خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.