ETV Bharat / state

Ganderbal Demolition Drive گاندربل میں انہدامی کارروائی

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 8:21 PM IST

گاندربل میں انہدامی کارروائی
گاندربل میں انہدامی کارروائی

ضلع گاندربل کے دودرہامہ علاقے میں دکانداروں کی جانب سے کی گئی تجاوزات کو ہٹا کر اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔ Demolition Drive in Doderhama Ganderbal

گاندربل میں انہدامی کارروائی

گاندربل (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہسپتال روڈ کے قریب دودرہامہ مارکیٹ میں دو مقامی دکانداروں کی جانب سے کی گئی تجاوزات کو ہٹا کر اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔ انہدامی کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے تعمیر کی گئی سیڑھیوں کو منہدم کیا گیا۔ انہدامی کارروائی میونسپل کونسل، گاندربل، کی ٹیم نے ایکزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل، نوید خان، کی نگرانی میں انجام دی۔ نوید خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دو دکانداروں کی جانب سے پیدل چلنے کے لیے مخصوص راستہ پر قبضہ جما کر لوہے کی سیڑھیاں تعمیر کی گئی تھیں جس سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل گاندربل نے انہدامی کارروائی کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’تجاوازات - خواہ بڑے پیمانے پر ہو یا چھوٹے پیمانے پر - کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی جانب سے کی گئی تجاوزات کے حوالہ سے انہیں اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انہدامی کارروائی انجام دیکر اراضی کو بازیاب کر لیا اور راہگیروں کے لئے راستہ ہموار کر لیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوید اعجاز خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی تعمیر - خواہ رہائشی ہو یا تجارتی - کے لیے باضابطہ طور ایک نظام مرتب کیا ہے جس کے تحت شہریوں کو بار بار گزارش کی گئی کہ وہ متعلقہ اداروں سے اجازات نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی کسی بھی کنسٹرکشن کو انجام دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تعمیرات کے لیے درکار اجازت نامہ کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے جس سے ہر ایک شہری مستفیض ہو سکتا ہے اور تعمیراتی سرگرمی انجام دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، کئی کنال سرکاری اراضی بازیاب

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت نامہ حاصل کیے ہوئے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائےگی اور اگر کوئی شخص رات کے اندھیرے یا خراب موسمی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی طور کوئی بھی ڈھانچہ تعمیر کرے گا تو اسے منہدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہدامی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.