ETV Bharat / state

Blood Donation camp on Muharram: گاندربل میں نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 4:54 PM IST

گاندربل میں نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
گاندربل میں نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

ضلع گاندربل کے شیعہ آبادی والے علاقے ڈب میں شیعہ نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے شرکت کرکے سیکنڑوں پوائنٹ خون جمع کیا ہے۔ Blood Donation camp on Muharram

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے شیعہ آبادی والے علاقے ڈب میں شیعہ نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس دوران محکمہ صحت گاندربل کے سینئر افسران خاص کر خاتون چیف میڈیکل آفیسر خود کیمپ کے دوران موجود رہی اور انہوں نے اس کیمپ کی خود نگرانی کی ۔ Blood Donation camp on Muharram

گاندربل میں نوجوانوں کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک تاریخ میں اس علاقے میں محکمہ صحت کی طرف سے 'محرم الحرام کے سلسلے میں اس طرح کے انتظامات کبھی نہیں کئے گئے تھے، جو آج ہم نے یہاں پر کئے ہیں۔' انہوں نے کہا کہ ہر ایک سہولیات محکمہ صحت کی طرف سے یہاں پر محرم الحرام کے سلسلے میں رکھے گئے ہیں۔ اس دوران شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بتایا کہ اگرچہ ہر سال اس کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس بار خون کا عطیہ کیمپ میں سینکڑوں پوائنٹ خون جمع کرکے ان غریبوں کے لئے مختلف اسپتالوں میں رکھا ہے جنہیں خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ Blood donation camp organized by youth

انہوں نے کہا ہے کہ ایک تو خون کا عطیہ کرنے سے صحت بھی ٹھیک رہتی ہے جبکہ آج اس کی کچھ اور ہی یادیں ہمیں ہمارے دلوں میں پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا تن من پیش کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت حسین کے نقش قدم پر قائم رہیں تاکہ اسلام کے دشمنوں کو ہر وقت رسوا کیا جا سکے۔

واضح رہے ضلع گاندربل میں تعینات ڈی ایس پی غلام حسن نے بھی خون کے عطیہ دیا اور مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر وقت لوگوں کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Blood Donation Camp in Shopian: شوپیاں میں خون عطیہ کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.