ETV Bharat / state

Delhi Riots: جیل میں میری جان کو خطرہ ہے: شرجیل امام

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 5:04 PM IST

شرجیل امام نے جیل میں جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا
شرجیل امام نے جیل میں جان کو خطرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا

شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ قیدیوں نے جیل میں ان پر حملہ کیا اور انہیں دہشت گرد و غدار کہا گیا۔ Sharjeel Imam moves Delhi court claiming threat to life in prison

نئی دہلی: دہلی تشدد کے ملزم شرجیل امام پر جیل میں حملے کی شکایت پر کڑکڑڈوما عدالت نے جیل انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیل ملازمین و اہلکاروں کا رجسٹر طلب کر لیا۔ Sharjeel Imam moves Delhi court claiming threat to life in prison

شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ قیدیوں نے جیل کے اندر ان پر حملہ کیا اور انہیں دہشت گرد اور غدار کہا۔ کڑکڑڈوما عدالت نے شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 20 جولائی کو درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے گی۔ 11 اپریل کو کڑکڑ ڈوما کورٹ نے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 24 جنوری کو عدالت نے اس کیس میں شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا اور بغاوت سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ Sharjeel Imam moves Delhi court claiming threat to life in prison

مزید پڑھیں:

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے مرکزی حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف مہم چلائی گئی اور یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں کی شہریت ختم ہو جائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.