ETV Bharat / state

Rozgar Mela وزیراعظم آج روزگار میلے میں 51 ہزار اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 6:55 AM IST

Rozgar Mela
Rozgar Mela

قومی دار الحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنک کے ذریعہ آج روزگار میلے میں نئے تقرر ہونے والے ملازمین کو پچاس ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ Rozgar Mela drive by the Govt of India

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج روزگار میلے میں نئے تقرر ہونے والے ملازمین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 51,000 سے زیادہ تقر ر نامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر نئے تقرر ہونے والے اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک بھر میں 37 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں اور اس اقدام کی حمایت کرنے والی ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو رہی ہیں ۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی شدہ افراد مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اورصحت اور خاندانی بہبودکی وزارت منجملہ ن دیگر کے شامل ہے۔

روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کی تخلیق کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔ نئے شامل تقرر شدہ افرادکو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی مل رہا ہے، جہاں 750 سے زیادہ ای -لرننگ کورسز ’کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس‘ لرننگ فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت روزگار کے امکانات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنارہی ہے، وزیراعظم مودی

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف مواقع پر روزگار میلوں میں اپائنٹمنٹ لیٹرز تقیسم کیے ہیں۔ ملک بھر میں سرکاری محکموں کی جانب سے بھی اس طرح کے روزگار میلے منعقد کیے جاتے ہیں اور ان روزگار میلوں میں اہل امیدواروں کو برسرموقع ملازمت فراہم کی جاتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.