ETV Bharat / state

Prophet remarks row :نوپور شرما کو 10 اگست تک گرفتاری سے راحت

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 8:18 PM IST

Supreme Court Relief to Nupur Sharma : سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو 10 اگست تک گرفتاری سے راحت دی
Supreme Court Relief to Nupur Sharma : سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو 10 اگست تک گرفتاری سے راحت دی

نوپور شرما نے اپنی تازہ عرضی میں دعویٰ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس کے خلاف پہلے سخت ریمارک کرنے کے بعد اسے نئی دھمکیاں دی گئیں۔

نئی دہلی:ـ سپریم کورٹ نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل لیڈر نوپور شرما کو 10 اگست تک گرفتاری سے عبوری راحت دے دی۔ Supreme Court granted Nupur Sharma relief نوپور شرما پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کے لیے کئی ریاستوں میں فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پردی والا کی بنچ نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق تبصرہ کرنے اور اس پر شروع ہوئے تنازع سے متعلق معاملے میں نوپور شرما کی نئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں یہ راحت دی۔

بنچ نے متعلقہ ریاستی حکومتوں/ پارٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 10 اگست تک نوپور شرما کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہ کریں۔ Supreme Court granted Nupur Sharma relief from arrest till August 10بنچ نے مغربی بنگال میں مقدمہ کے اندراج کے بارے میں عرضی گزار کے وکیل منیندر سنگھ کی اطلاع پر یہ بھی واضح کیا کہ اب تک درج مقدمات کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں درج کیے جانے والے کیس/مقدمات (اگر کوئی ہیں) نوپور کو تعزیری کارروائی سے عبوری راحت ملے گی۔

عدالت عظمیٰ نے دہلی، اتر پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، تلنگانہ اور کرناٹک اور دیگر ریاستوں کو ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا جس میں اس نے ان ریاستوں میں (پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے سلسلے میں) ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے تھے۔ Supreme Court Relief to Nupur Sharma انہیں منسوخ کرنے یا دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی۔

بنچ نے (درخواست گزار کو) ہدایت دی کہ وہ درخواست گزار نوپور شرما کی درخواست کی اصل کاپی اگلی سماعت سے پہلے ہاتھ سے اور متعلقہ وکلاء کے ذریعے فراہم کرے۔ بنچ نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مقدمات کو ایک جگہ پر اگلی تاریخ پر منتقل کرنے کے امکان پر غور کر سکے۔SC protects Nupur Sharma جسٹس سوریہ کانت اور جے بی پردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے یکم جولائی کو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں ان کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج مقدمات کو منسوخ کرنے یا سخت مشاہدات کے ساتھ انہیں دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نوپور شرما نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کے خلاف مختلف ریاستوں میں نو ایف آئی آر درج کی گئیں۔SC protects Nupur Sharma from coercive action اس نے ایک بار پھر عدالت میں درخواست دائر کی جس میں عدالت سے تمام مقدمات کو منسوخ کرنے یا انہیں دہلی منتقل کرنے اور اس معاملے میں گرفتاری پر روک لگانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: Nupur Sharma moves SC: نوپور شرما ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع

ملزمہ نوپور نے اپنی تازہ عرضی میں دلیل دی تھی کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس کے خلاف پہلے سخت ریمارک کرنے کے بعد اسے نئی دھمکیاں دی گئیں۔ انہیں عصمت دری اور یہاں تک کہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔Prophet remarks row عدالت عظمیٰ کی اسی بنچ نے گزشتہ سماعت کے دوران بی جے پی لیڈر نوپور شرما کی سخت سرزنش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے نامناسب ریمارکس سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kolkata Police Action Against Nupur Sharma: نُپور شرما مزید وقت ضائع کیے بغیر پیش ہوں، کولکاتا پولیس

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے وہ صرف ذمہ دار ہے (پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے کے بعد کئی مقامات پر فسادات اور پرتشدد جھڑپیں ہوئیں)۔ بنچ نے کہا تھا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ضدی اور متکبر ہیں۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں اپنی درخواست واپس لینا پڑی۔

مزید پڑھیں: SC Slams Nupur Sharma: نپور شرما مقاملہ پر سپریم کورٹ کے تبصرے کا خیرمقدم، کلیم الحفیظ

نوپور کو 27 مئی کو ایک ٹی وی بحث کے دوران ان کے قابل اعتراض ریمارکس پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پورے ملک میں بین الاقوامی ردعمل اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ نوپور کے خلاف دہلی، ممبئی اور کولکاتہ سمیت مختلف مقامات پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.