ETV Bharat / state

Kolkata Police Action Against Nupur Sharma: نُپور شرما مزید وقت ضائع کیے بغیر پیش ہوں، کولکاتا پولیس

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 1:35 PM IST

کولکاتا پولیس نے بی جے پی کی معطل ترجمان نُپور شرما کے تئیں سخت تیور اپناتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر پولیس کے سامنے پیش ہوں۔ Kolkata Police Asks Nupur Sharma to Appear

Look Out Notice to Nupur Sharma
نُپور شرما مزید وقت ضائع کیے بغیر پیش ہوں

مغربی بنگال: بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن اور نارکل ڈانگا پولیس اسٹیشن کے افسران کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہی ہیں، انہیں کئی بار طلب کیا جا چکا ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں جس کے بعد نُپور شرما کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ Look Out Notice to Nupur Sharma

کولکاتہ پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نُپور شرما کو کہا ہے کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر پولیس کے سامنے پیش ہوں۔ نُپور شرما نے کولکاتا پولیس سے درخواست کی تھی پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازع ریمارکس کے لیے ان خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں انہیں جاری کیے گئے سمن کے سلسلے میں اپنے پیش ہونے کے لیے مزید چار ہفتے کا وقت دیں لیک پولیس نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

کولکاتا پولیس پولیس کے سینئر افسر نے کہا کہ نُپور شرما کو مزید وقت ضائع کیے بغیر کولکاتہ پولیس افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'نُپور شرما نے ہمیں سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے افسران کے سامنے پیش ہونے کے لیے کچھ اور وقت مانگنے کے لیے ای میل کیا ہے، لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ نُپور شرما پر حملے کا کوئی امکان ہے۔ ہم نے انہیں جلد از جلد پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ کولکاتہ پولیس نے گزشتہ ہفتے نُپور شرما کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا جب وہ چار بار طلب کیے جانے کے باوجود افسران کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔

بی جے پی کی سابق ترجمان نُپور شرما ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن اور نارکل ڈانگا پولیس اسٹیشن کے افسران کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہی ہیں حالانکہ انہیں کئی بار طلب کیا جا چکا ہے لین وہ حاضر نہیں ہوئیں جس کے بعد نُپور شرما کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا۔ جون میں نُپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایمہرسٹ اسٹریٹ اور نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشنوں نے الگ الگ سمن جاری کیا تھا۔ نُپور شرما نے کولکاتا پولیس کو بتایا کہ اگر وہ کولکاتہ آتی ہیں تو ان پر حملے کا خطرہ ہے اس لیے انہیں مزید چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.