ETV Bharat / state

Congress on Modi Govt عوام مودی حکومت کے کھوکھلے نعروں کا جواب دینے کے لیے تیار: کھڑگے

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 1:43 PM IST

کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر مہنگائی اور دیگر امور پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ Congress on Modi Govt

عوام مودی حکومت کے کھوکھلے نعروں کا جواب دینے کے لیے تیار: کھڑگے
عوام مودی حکومت کے کھوکھلے نعروں کا جواب دینے کے لیے تیار: کھڑگے

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو مودی حکومت پر جھوٹے نعرے لگا کر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوام ان کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور انہیں انتخابات میں جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ کھڑگےنے آج یہاں جاری ایک بیان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو اقتدار کا لالچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کی کریم کھانے میں مگن ہے جبکہ ملک کے عوام مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ منریگا جیسی دیہی روزگار اسکیموں میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لیکن بی جے پی اقتدار کے لالچ میں مگن ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح 8.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دیہاتوں میں بے روزگاری کی شرح 8.73 فیصد ہے۔ وہیں منریگا کی مانگ اپنے عروج پر ہے، لیکن وہاں کوئی کام نہیں ہے۔ دیہی اجرت کی شرح میں کمی آئی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بھارت میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی، راہل گاندھی

کانگریس صدر کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’نریندر مودی جی، ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ انتخابات سے پہلے، آپ ’اچھے دن‘، ’امرت کال‘ جیسے نعروں پر کام کر رہے ہیں تاکہ اشتہارات لپا پوتی سے آپ کی ناکامی چھپ جائے۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر آپ کے کھوکھلے نعروں کا جواب دیں گے، معاف تو کیا عوام بی جے پی کو اقتدار سے صاف کردیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.