ETV Bharat / state

پروفیسر اقبال حسین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر، پروفیسر نجمہ اختر سبکدوش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 2:58 PM IST

Updated : Nov 14, 2023, 4:38 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بطور شیخ الجامعہ کی میعاد 12 نومبر کو مکمل ہو گئی ہے، ایسے میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے انہیں پرتپاک رخصتی دی۔ Eqbal Hussain named Acting V-C as Najma Akhtar retires

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بطور شیخ الجامعہ کی میعاد 12 نومبر کو مکمل ہو گئی ہے، ایسے میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے انہیں پرتپاک رخصتی دی۔ پروفیسر نجمہ اختر نے اپنے دفتر کا چارج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اقبال حسین کو سونپ دیا ہے۔ ڈاکٹر اقبال حسین فیکلٹی آف لاء میں پروفیسر ہیں۔ پروفیسر اقبال حسین یونیورسٹی کے وزیٹر کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک وائس چانسلر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اقبال حسین نے حالیہ برسوں میں یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی پروفائل کو بہتر بنانے کے لیے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح یونیورسٹی نے پروفیسر نجمہ اختر کی قیادت میں نئی بلندیوں کو حاصل کیا جس کی عکاسی این اے اے سی اور این. آئی آر ایف کی کارکردگی سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ این آئی آر ایف 2023 میں این اے اے سی کی طرف سے اے++ گریڈ کے ساتھ ملک کی تیسری اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی کا مقام حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی پروفیسر نجمہ اختر کو یقین دلایا کہ وہ تعلیمی اور انتظامی دونوں معاملات میں ادارے کے مفادات کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی قرار داد پر ہندوستان کا ووٹ


سبکدوش ہونے والی وائس چانسلر، پروفیسر نجمہ اختر نے ادارے کی کامیابیوں کے لیے جے ایم آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرنے پر طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ادارے کی کامیابی کا سہرا طلباء، اساتذہ اور عملے کو دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سنبھالنے کے لیے حکومت ہند کی وزارت تعلیم سے ملنے والے تعاون کو تسلیم کیا اور اپنے دور میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا جن پر ادارے نے کامیابی سے قابو پایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جے ایم آئی اپنی تمام کوششوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سٹاف اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھے۔

Last Updated : Nov 14, 2023, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.