ETV Bharat / state

فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی قرار داد پر ہندوستان کا ووٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 11:41 AM IST

Updated : Nov 13, 2023, 9:31 AM IST

حماس اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر سے لگاتار جنگ جاری ہے جس میں دس ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں چار ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اقوام متحدہ: ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودہ کے حق میں ووٹ دیا ہے جس میں جنگ سے متاثرہ فلسطین میں اسرائیلی آبادکاروں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے حق میں 145 سے زائد ممالک نے ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ کی اس قرار داد میں "مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے اور مقبوضہ شام کے گولان میں" مختلف قسم کی بستیوں کی سخت نکتتہ چینی کی گئی تھی۔

فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی قرارداد کا اگلے ہفتے کے اوائل میں سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کی اس قرار داد میں تمام اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور یہودی بستیوں اور چوکیوں کو الحاق کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی سخت نکتہ چینی بھی کی گئی اور ان کی فوری واپسی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کا مسودہ جمعرات 9 نومبر کو منظور کیا گیا۔ قرارداد کے مسودہ کا عنوان "مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم اور مقبوضہ شامی گولان میں اسرائیلی بستیاں" تھا۔ اس قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی مظالم میں امریکہ برابر کا شریک، ایرانی صدر

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساکیت گوکھلے نے ہندوستان کی جانب سے فلسطین کے حق میں ووٹ دینے پر کہا کہ وہ "بہت خوش ہیں کہ جمہوریہ ہند نے فلسطین کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، اور یہ کہ آباد کاروں کے ذریعے فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کے حق میں قرار داد کے معاملے میں ہندوستان ووٹنگ کے دوران غیر حاضر تھا۔ جس پر ہندوستان میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

Last Updated :Nov 13, 2023, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.