ETV Bharat / state

Rail Minister Visits Kashmir بانہال سے بارہمولہ تک چار کارگو ٹرمینل بنائے جائیں گے، مرکزی وزیر ریلوے

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 9:03 PM IST

مرکزی وزیر ریلوے
مرکزی وزیر ریلوے

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کے روز سرینگر سے بارہمولہ ریلوے لائن کا انسپکشن کیا۔ موصوف نے بڈگام میں پی آر آئیز سے ملاقات بھی کی۔

بانہال سے بارہمولہ تک چار کارگو ٹرمینل بنائے جائیں گے، مرکزی وزیر ریلوے

بڈگام:ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دورے میں انہوں نے سرینگر سے بارہمولہ ریلوے لائن کا انسپکشن کیا۔ موصوف نے بارہمولہ میں مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی۔

مرکزی وزیر نے بارہمولہ ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کو دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتی ریلوے کی آخری لائن بارہمولہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میں اس سے کافی خوش ہوں اور ہماری کوشش ہے کہ بھارتی ریلوے نیٹ ورک کو اور زیادہ بہتر بنایا جائے۔‘‘
مرکزی وزیر نے بڈگام میں پی آر آئیز ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین، پنچوں اور سرپنچوں سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ ہم مستقبل قریب میں کشمیر کے ریلوے کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر کو ریل کے ذریعے دسمبر 2023 یا جنوری 2024 تک ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا اور لوگ ان (ریلوے) خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘‘

مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس روٹ پر خصوصی ڈیزائن کردہ وندے بھارت ٹرین بھی ہوں گی۔ یہ ٹرین کشمیر کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں۔ آپ کو ٹرین تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹرین دیگر پٹریوں پر بھی چلیں گی۔‘‘

رواں برس ریلوے کے لیے بجٹ مختص کرنے کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 5,983 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، جموں و کشمیر کے لیے ریلوے پروجیکٹس میں سب سے زیادہ مختص رقم رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ashwini Vaishnaw On Vande Bharat جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی، مرکزی وزیر ریلوے
جموں اور چناب ویلی ریلوے لائن کے بارے میں وزیر نے کہا کہ کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے کے لیے ریلوے نے بڑے پلوں اور سرنگوں کا کام تقریباً مکمل کیا ہے اور بہت جلد کشمیر کو ملک کے ریلوے سے جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل چناب میں ریل کے سب سے اونچے پل کے کام کی پیشرفت کا معائنہ کرنے جا رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے بانہال سے بارہمولہ ریلوے سیکشن تک چار کارگو ٹرمینل قائم کرنے جا رہے ہیں، تاکہ کارگو سے یہاں مال بآسابی دوسری شہروں میں پہنچایا جائے اور یہاں کے خاص چیزوں کو ملک کی دیگر ریاستوں میں کم قیمتوں میں پہنچایا جائے گا۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ اسٹیشن کو بہتر بنایا جائے گا، ڈوبل لائن، ٹیلی فون کنکٹویٹی، پارسل سروس،ہیٹنگ سسٹم وغیرہ سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے ذریعے سال کے آخر تک سیمنٹ اور دوا سازی کی تجارت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ سیب کی تجارت کے لئے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Udhampur Srinagar Railway Link : ادھم پور سرینگر ریلوے لنک جنوری 2024میں مکمل ہوگی، مرکزی وزیر

Union Railway Minister Baramulla Visit: مرکزی ریلوے وزیر کا بارہمولہ دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.