ETV Bharat / state

Udhampur Srinagar Railway Link : ادھم پور سرینگر ریلوے لنک جنوری 2024میں مکمل ہوگی، مرکزی وزیر

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:09 PM IST

مرکزی ریلوے منسٹر اشوانی ویشنوو نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرکزی ریلوے بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے پہلے 800-900 کروڑ روپے کے مقابلے اب تقریبا 6000 کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ JK Railway Budget

a
a

مرکزی ریلوے منسٹر، اشونی ویشنو، سرینگر میں پریس کانفرنس سے مخاطب

سرینگر (جموں و کشمیر): ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ادھم پور - سرینگر بارہمولہ - ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) کو جنوری 2024 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹس پر بنیادی ڈھانچے سے متعلق کاموں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ’’کشمیر کو ریل کے ذریعے دسمبر 2023 یا جنوری 2024 تک ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا اور لوگ ان (ریلوے) خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘‘

مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس روٹ پر خصوصی ڈیزائن کردہ وندے بھارت ٹرین بھی ہوں گی۔ یہ ٹرین کشمیر کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جا رہی ہیں۔ آپ کو ٹرین تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹرین دیگر پٹریوں پر بھی چلیں گی۔‘‘ رواں برس ریلوے کے لیے بجٹ مختص کرنے کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 5,983 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، جموں و کشمیر کے لیے ریلوے پروجیکٹس میں سب سے زیادہ مختص رقم رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Union Railway Minister Baramulla Visit: مرکزی ریلوے وزیر کا بارہمولہ دورہ

پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر نے مزید کہا ’’2014 کے بعد سے، بجٹ مختص کرنے اور منصوبوں کے مطابق کام کرنے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 2014-19 کے دوران انفراسٹرکچر پروجیکٹس کے لیے مختص رقم 2009-14 کے دوران سالانہ 1,044 کروڑ روپے سے بڑھا کر 1,726 کروڑ فی سال کر دی گئی ہے، جو کہ 2009-14 کے دوران سالانہ بجٹ مختص کرنے سے 65 فیصد زیادہ ہے۔ پہلے 800-900 کروڑ روپے کا بجٹ رہتا تھا اب تقریبا 6000 کروڑ روپے ہے۔ جموں و کشمیر کے ریلوے نیٹورک کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ریلوے نیٹورک کو شمالی کشمیر کے سوپور -کپوارہ اور سرحدی قصبہ بارہمولہ - اوڑی اور اننت ناگ - قاضی گنڈ تک لے جانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.