ETV Bharat / state

Pm Package Pandit Employees Protest: پنڈت ملازمین کا 52 ویں روز بھی احتجاج جاری

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 10:50 PM IST

pm-package-employees-continue-their-protest-for-52-consecutive-day-after-the-killing-of-rahul-bhat-in-kashmir
پنڈت ملازمین کا 52 ویں روز بھی احتجاج جاری

کشمیر میں مقیم پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے ملازمین شیخ پورہ بڈگام میں 52 ویں روز بھی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ احتجاجی ملازمین جموں منتقلی کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ Pm Package Pandit Employees Protest

بڈگام: کشمیر میں مقیم پی ایم پیکج ملازمین راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد آج 52 ویں روز بھی شیخ پورہ پنڈت کالونی میں احتجاجی دھرنے پر بھیٹے ہوئے ہیں۔ پی ایم پیکج ملازمین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کرے گی تو وہ ہڑتال ختم کر دیں گے اور اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔Pm Package Pandit Employees Protest

پنڈت ملازمین کا 52 ویں روز بھی احتجاج جاری

احتجاجی ملازمین نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے تو ہمیں وہاں منتقل کر دیں جہاں پنڈت ملازمین کو جان کا خطرہ نہیں ہے۔ احتجاجی ملازمین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ احتجاج کو ختم کر سکے۔

واضح رہے کہ بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے مئی کے ماہ میں ایک پنڈت ملازم کو اپنے دفتر کے چیمبر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ تب سے پی ایم پیکج کے ملازمین کشمیر سے جموں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اگچہ انتظامیہ نے پنڈت ملازمین کے بہت سارے مسائل کو حل کیا تاہم پنڈت ملازمین سرینگر سے جموں ٹرانسفر کے مطالبت پر ضد کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ماہ قبل شیخ پورہ پنڈت کالونی میں احتجاج کرنے والے پی ایم پیکج ملازمین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں، تاہم پنڈت اب بھی احتجاج کر رہے ہیں اور انہیں جموں منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.