ETV Bharat / state

ڈرائیور بھیک مانگنے پر مجبور کیوں؟

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 6:43 PM IST

نظیر احمد، ایک نجی بس چلایا کرتے تھے لیکن اب بیکار ہونے کی وجہ سے ان کے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

بھیک مانگنے والے شخص
بھیک مانگنے والے شخص

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وتریی حال شریی پورہ کے علاقے کے رہنے والے نظیر احمد شیخ کا لوگوں سے مالی امداد کی گزارش کرتے ہوئے ایک ویڈیو منظر عام پر آیا۔ ویڈیو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وائرل ہو جانے کے بعد کشمیر کی عوام نے نظیر احمد کی مدد کے لیے آگے آئے اور آج خود نظیر احمد نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اب اور مالی معاونت نہ کریں۔

بھیک مانگنے والے شخص

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں نظیر احمد شیخ نے دعوی کیا تھا کہ 'وادی میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہم مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ میرا بیٹا بیمار ہے اور اس کے علاج معالجہ کے لئے میں ہر کسی کے پاس گیا۔ کچھ لوگوں نے مدد بھی کی لیکن وہ ناکافی رہی۔ میں اس وقت بھیک مانگنے کے لیے مجبور ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں:

وادی میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان


ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ برس پانچ اگست سے قبل میں ایک نیجی بس چلایا کرتا تھا لیکن اب بیکار ہوں اور آمدنی کا بھی کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ بس کے مالکان نے پانچ ہزار روپے کی مالی معاونت کی تھی تاہم ابھی اور رقم کی درکار ہے۔ میرے بارے میں آپ میرے گاؤں میں جا کر تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔'

ویڈیو کے وائرل ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی نظیر احمد شیخ نے عوام سے ایک اور گزارش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جتنی رقم مجھے ضرورت تھی وہ مجھے حاصل ہو گئی ہے۔ مہربانی کرکے میرے بینک کے کھاتے میں اور معاونت نہ کریں۔ مجھے یقین تھا اور آج ثابت بھی ہو گیا کہ کشمیر میں ابھی انسانیت باقی ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'وادی میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے کافی لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ کئی ایسے بھی ہونگے جن کے گھروں میں چولہا تک نہیں جلتا۔ کچھ ایسے بھی ہوں گے جو میری طرح بھیک نہیں مانگ سکتے اور پانی پی کر ہی دن گزرتے ہوں گے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں ان لوگوں کی مدد کی جائے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں اور پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائے گئے لاگ ڈاؤن کی وجہ سے وادی کے تمام شعبہ جات سے وابستہ افراد کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ تاجر پیشہ سے لیکر سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں تاہم سب سے زیادہ متاثر وادی کے ٹرانسپورٹرز ہوئے ہیں۔ اور نذیر احمد شیخ انہی میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.