ETV Bharat / state

Fake IAS officer Arrested بڈگام میں جعلی آئی اے ایس افسر ساتھی سمیت گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:22 PM IST

man-posing-as-ias-officer-arrested-in-budgam
بڈگام میں جعلی آئی اے ایس افسر ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے بڈگام میں ایک شخص جو اپنے آپ کو انڈین ایڈمنسٹریٹو افسر (آئی اے ایس) کے بطور ظاہر کر رہا تھا، کو ایک مقامی باشندے کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بڈگام:جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں ایک شخص جو اپنے آپ کو انڈین ایڈمنسٹریٹو افسر (آئی اے ایس) کے بطور ظاہر کر رہا تھا، کو ایک مقامی باشندے کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام پولیس اسٹیشن کو 18 اکتوبر 2023 کو غلام حسن ملک ساکن عالی پورہ پتلی باغ کی طرف سے مبینہ نقالی اسکینڈل کے متعلق ایک تحریری شکایت موصول ہوئی۔

  • A person Impersonating as an IAS Officer Arrested for Defrauding a Local Resident in Budgam. The accused, identified as Ayush Koul along with her accomplice, Burhan Bashir have been arrested. The duo defrauded a local of INR 6.5 lacs under the pretext of securing him a govt. job.

    — BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) October 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے کہا کہ 'درخواست گزار نے الزام لگایا کہ آیوش کول معروف بہ وکی، ساکن روز لین نمبر 6 راج باغ سرینگر نے اپنے آپ کو آئی اے افسر کے بطور ظاہر کرکے مجھ سے میرے بیٹے کو سرکاری نوکری دلوانے کے عوض ساڑھے 6 لاکھ روپیے دھوکہ دہی سے حاصل کئے'۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس شکایت پر پولیس اسٹیشن بڈگام میں آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں فرضی آئی اے ایس اور آئی پی ایس جوڑا گرفتار


انہوں نے کہا کہ 'تفتیش کے دوران بنیادی ملزم آیوش کول کو گرفتار کیا گیا اور یہ بھی انکشاف ہوا کہ کول کا برہان بشیر نامی ایک اور ساتھی بھی ہے جو نند ریش کالونی بمنہ کا رہائشی ہے'۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں کول اور برہان کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے لوگوں سے ایسے افراد سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.